الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
402. بَابُ مَا جَاءَ فِيمَنْ آمَنَ بِالنَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَلَمْ يَرَهُ .
ان لوگوں کے بارے میں جو منقول ہے، جو نبی اکرم ﷺ پر ایمان لائیں گے لیکن انہوں نے آپ کو دیکھا نہیں ہو گا
حدیث نمبر: 16694
وَعَنْ رَجُلٍ مِنْ بَنِي أَسَدٍ: أَنَّ أَبَا ذَرٍّ أَخْبَرَهُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" أَشَدُّ أُمَّتِي لِي حُبًّا قَوْمٌ يَكُونُونَ - أَوْ يَخْرُجُونَ - بَعْدِي، يَوَدُّ أَحَدُهُمْ أَنَّهُ أَعْطَى أَهْلَهُ وَمَالَهُ وَأَنَّهُ يَرَانِي". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَلَمْ يُسَمِّ التَّابِعِيَّ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِ إِحْدَى الطَّرِيقَيْنِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
بنو اسد سے تعلق رکھنے والے ایک صاحب بیان کرتے ہیں: سیدنا ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ نے انہیں بتایا کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”میری امت میں مجھ سے سب سے زیادہ شدید محبت رکھنے والے وہ لوگ ہیں جو میرے بعد ہوں گے۔ (راوی کو شک ہے، یا شاید یہ الفاظ ہیں:)۔ وہ میرے بعد آئیں گے، ان میں سے کوئی شخص یہ خواہش کرے گا کہ وہ اپنے اہل خانہ اور مال کو دیدیتا اور اس کے عوض میں اس نے میری زیارت کر لی ہوتی۔“
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، انہوں نے تابعی کا نام بیان نہیں کیا ہے، اس کے دو طریقوں میں سے ایک کے بقیہ رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 16694]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، انہوں نے تابعی کا نام بیان نہیں کیا ہے، اس کے دو طریقوں میں سے ایک کے بقیہ رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 16694]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (156/5)، أخرجه مسند أحمد برقم: 20877، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 2692»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
Majma al-Zawa'id Hadith 16694 in Urdu