الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
402. بَابُ مَا جَاءَ فِيمَنْ آمَنَ بِالنَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَلَمْ يَرَهُ .
ان لوگوں کے بارے میں جو منقول ہے، جو نبی اکرم ﷺ پر ایمان لائیں گے لیکن انہوں نے آپ کو دیکھا نہیں ہو گا
حدیث نمبر: 16699
وَعَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: أَنَّ رَجُلًا قَالَ لَهُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، طُوبَى لِمَنْ رَآكَ وَآمَنَ بِكَ، قَالَ:" طُوبَى لِمَنْ رَآنِي وَآمَنَ بِي، ثُمَّ طُوبَى، ثُمَّ طُوبَى، ثُمَّ طُوبَى لِمَنْ آمَنَ بِي وَلَمْ يَرَنِي". قَالَ لَهُ رَجُلٌ: وَمَا طُوبَى؟ قَالَ:" شَجَرَةٌ فِي الْجَنَّةِ مَسِيرَةُ مِائَةِ عَامٍ، ثِيَابُ أَهْلِ الْجَنَّةِ تَخْرُجُ مِنْ أَكْمَامِهَا". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَأَبُو يَعْلَى.
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے بارے میں یہ بات نقل کرتے ہیں: ”ایک شخص نے آپ کی خدمت میں عرض کی: یا رسول اللہ! اس شخص کے لیے مبارکباد ہے، جس نے آپ کی زیارت کی اور وہ آپ پر ایمان لایا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اس شخص کے لیے مبارکباد ہے، جس نے میری زیارت کی اور مجھ پر ایمان لایا اور اس کے لیے مبارکباد ہے، اور مزید مبارکباد ہے، اور مزید مبارکباد ہے، جو مجھ پر ایمان لایا اور اس نے مجھے نہ دیکھا ہو، اس شخص نے آپ کی خدمت میں عرض کی: طوبیٰ سے مراد کیا ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جنت میں موجود ایک درخت ہے، جس کی مسافت 100 سال کی ہے، اور اہل جنت کے کپڑے اس کی ٹہنیوں سے نکلتے ہیں۔“
یہ روایت امام أحمد نے اور امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 16699]
یہ روایت امام أحمد نے اور امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 16699]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (1374) اخرجه احمد فى المسند (71/3)، أخرجه مسند أحمد برقم: 11276، وأخرجه فتح الباري برقم: 6186، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 7230، 7413»
الحكم على الحديث:
إسناده حسن لغيرہ
Majma al-Zawa'id Hadith 16699 in Urdu