🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
407. بَابٌ فِيمَنْ ذَمَّ مِنَ الْقَبَائِلِ وَأَهْلِ الْبِدَعِ .
کن قبائل کی اور اہل بدعت کی مذمت کی گئی ہے؟
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 16734
وَعَنْ أَبِي بَرْزَةَ قَالَ: كَانَ أَبْغَضَ النَّاسِ أَوْ أَبْغَضَ الْأَحْيَاءِ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - ثَقِيفٌ، وَبَنُو حَنِيفَةَ. رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَأَبُو يَعْلَى، وَزَادَ إِلَّا أَنَّهُ قَالَ: بَنُو أُمَيَّةَ، وَثَقِيفٌ، وَبَنُو حَنِيفَةَ، وَكَذَلِكَ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُمْ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُطَرِّفِ بْنِ الشِّخِّيرِ، وَهُوَ ثِقَةٌ.
سیدنا ابوبرزہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے نزدیک لوگوں میں سب سے زیادہ ناپسندیدہ۔ (راوی کو شک ہے، یا شاید یہ الفاظ ہیں)۔ قبائل میں سب سے زیادہ ناپسندیدہ ثقیف اور بنو حنیفہ تھے۔
یہ روایت امام أحمد بن حنبل نے نقل کی ہے، اسے امام ابویعلیٰ نے بھی نقل کیا ہے، تاہم انہوں نے یہ الفاظ نقل کئے ہیں: ”بنو امیہ، ثقیف اور بنو حنیفہ (سب سے زیادہ ناپسندیدہ) تھے۔“ امام طبرانی نے بھی اسی طرح نقل کیا ہے، ان روایات کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں، صرف عبداللہ بن مطرف بن شخیر کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 16734]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (7421) اخرجه احمد فى المسند (420/4)، أخرجه مسند أحمد برقم: 19276»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح


Majma al-Zawa'id Hadith 16734 in Urdu