الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
407. بَابٌ فِيمَنْ ذَمَّ مِنَ الْقَبَائِلِ وَأَهْلِ الْبِدَعِ .
کن قبائل کی اور اہل بدعت کی مذمت کی گئی ہے؟
حدیث نمبر: 16737
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" لَا يُبْغِضُ الْأَنْصَارَ رَجُلٌ يُؤْمِنُ بِاللَّهِ وَالْيَوْمِ الْآخِرِ، وَلَا يُحِبُّ ثَقِيفًا رَجُلٌ يُؤْمِنُ بِاللَّهِ وَالْيَوْمِ الْآخِرِ". قُلْتُ: رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ، غَيْرَ ذِكْرِ ثَقِيفٍ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ شَيْخِ الطَّبَرَانِيِّ: يَحْيَى بْنِ عُثْمَانَ بْنِ صَالِحٍ السَّهْمِيِّ، وَهُوَ صَدُوقٌ، وَفِيهِ خِلَافٌ لَا يَضُرُّ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”ایسا شخص انصار سے بغض نہیں رکھے گا، جو اللہ تعالیٰ اور آخرت کے دن پر ایمان رکھتا ہو اور ایسا شخص ثقیف سے محبت نہیں رکھے گا، جو اللہ تعالیٰ اور آخرت کے دن پر ایمان رکھتا ہو۔“ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں:
یہ روایت امام ترمذی نے نقل کی ہے تاہم انہوں نے ثقیف کا ذکر نہیں کیا ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں صرف امام طبرانی کے استاد یحیی بن عثمان بن صالح سہمی کا معاملہ مختلف ہے اور وہ صدوق ہے، اس کے بارے میں ایسا اختلاف پایا جاتا ہے جو نقصان دہ نہیں ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 16737]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (12739)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 12339، وأخرجه المدخل إلى السنن الكبرى للبيهقي برقم: 45»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
Majma al-Zawa'id Hadith 16737 in Urdu