🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
2. بَابُ مَا جَاءَ فِي مَجَالِسِ الذِّكْرِ .
ذکر کی مجالس کے بارے میں، جو منقول ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 16764
وَعَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" مَا مِنْ قَوْمٍ اجْتَمَعُوا يَذْكُرُونَ اللَّهَ - عَزَّ وَجَلَّ - لَا يُرِيدُونَ بِذَلِكَ إِلَّا وَجْهَهُ إِلَّا نَادَاهُمْ مُنَادٍ مِنَ السَّمَاءِ: أَنْ قُومُوا مَغْفُورًا لَكُمْ، فَقَدْ بُدِّلَتْ سَيِّئَاتُكُمْ حَسَنَاتٌ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَأَبُو يَعْلَى، وَالْبَزَّارُ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ مَيْمُونٌ الْمَرَئِيُّ، وَثَّقَهُ جَمَاعَةٌ، وَفِيهِ ضَعْفٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِ أَحْمَدَ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”جب بھی کچھ لوگ اکٹھے ہو کر، اللہ کا ذکر کرتے ہیں اور وہ اس کے ذریعے صرف اس کی رضامندی چاہتے ہیں، تو آسمان سے ایک منادی یہ اعلان کرتا ہے: تم ایسی حالت میں اُٹھ جاؤ کہ تمہاری مغفرت ہو چکی ہے، اور تمہاری برائیوں کو نیکیوں میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔“
یہ روایت امام أحمد، امام ابویعلیٰ، امام بزار اور امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی میمون مرئی ہے جس کو ایک جماعت نے ثقہ قرار دیا ہے، اس میں ضعف پایا جاتا ہے، امام أحمد کے بقیہ رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأذكار/حدیث: 16764]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3061) اخرجه ابو يعلى فى المسند (4141) اخرجه احمد في (4141) اخرجه احمد فى المسند (142/3)، أخرجه مسند أحمد برقم: 12045، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 1579»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن


Majma al-Zawa'id Hadith 16764 in Urdu