الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
2. بَابُ مَا جَاءَ فِي مَجَالِسِ الذِّكْرِ .
ذکر کی مجالس کے بارے میں، جو منقول ہے
حدیث نمبر: 16766
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: مَرَّ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِعَبْدِ اللَّهِ بْنِ رَوَاحَةَ وَهُوَ يَذْكُرُ أَصْحَابَهُ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" أَمَّا إِنَّكُمُ الْمَلَأُ الَّذِينَ أَمَرَنِي اللَّهُ أَنْ أُصَبِّرَ نَفْسِي مَعَكُمْ". ثُمَّ تَلَا هَذِهِ الْآيَةَ: (وَاصْبِرْ نَفْسَكَ مَعَ الَّذِينَ يَدْعُونَ رَبَّهُمْ بِالْغَدَاةِ وَالْعَشِيِّ) . إِلَى قَوْلِهِ: (وَكَانَ أَمْرُهُ فُرُطًا) ، أَمَا إِنَّهُ مَا جَلَسَ عُدَّتُكُمْ إِلَّا جَلَسَ مَعَهُمْ عِدَّتُهُمْ مِنَ الْمَلَائِكَةِ، إِنْ سَبَّحُوا اللَّهَ - تَعَالَى - سَبَّحُوهُ، وَإِنْ حَمِدُوا اللَّهَ - تَعَالَى - حَمِدُوهُ، وَإِنْ كَبَّرُوا اللَّهَ كَبَّرُوهُ، ثُمَّ يَصْعَدُونَ إِلَى الرَّبِّ - جَلَّ ثَنَاؤُهُ - وَهُوَ أَعْلَمُ مِنْهُمْ فَيَقُولُونَ: يَا رَبَّنَا، عِبَادُكَ سَبَّحُوكَ فَسَبَّحْنَا، وَكَبَّرُوكَ فَكَبَّرْنَا، وَحَمِدُوكَ فَحَمِدْنَا، فَيَقُولُ رَبُّنَا: يَا مَلَائِكَتِي، أُشْهِدُكُمْ أَنِّي غَفَرْتُ لَهُمْ، فَيَقُولُونَ: فِيهِمْ فُلَانٌ وَفُلَانٌ الْخَطَّاءُ. فَيَقُولُ: هُمُ الْقَوْمُ لَا يَشْقَى بِهِمْ جَلِيسُهُمْ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ حَمَّادٍ الْكُوفِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ حَمَّادٍ الْكُوفِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا گزر سیدنا عبداللہ بن رواحہ رضی اللہ عنہ کے پاس سے ہوا، جو اپنے اصحاب کے ہمراہ ذکر کر رہے تھے (یعنی انہیں وعظ و نصیحت کر رہے تھے) نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تم لوگ ایسا گروہ ہو کہ اللہ تعالیٰ نے مجھے یہ حکم دیا ہے کہ میں اپنے آپ کو تمہارے ساتھ رکھوں، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ آیت تلاوت کی: ”اور اپنے آپ کو ان لوگوں کے ساتھ رکھو جو صبح و شام اپنے پروردگار کو پکارتے ہیں۔۔۔۔۔۔“۔ یہ آیت یہاں تک ہے: ”اور اس کا معاملہ حد سے گزر گیا۔“ (نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جہاں تک تمہاری تعداد میں بیٹھے ہوئے لوگوں کا تعلق ہے، تو اتنی ہی تعداد میں فرشتے بھی ایسے لوگوں کے ساتھ بیٹھتے ہیں، اگر وہ لوگ اللہ کی تسبیح بیان کرتے ہیں تو فرشتے بھی اس کی تسبیح بیان کرتے ہیں، اگر وہ لوگ اللہ کی حمد بیان کرتے ہیں، تو فرشتے بھی اس کی حمد بیان کرتے ہیں، اگر وہ لوگ اللہ کی کبریائی کا ذکر کرتے ہیں، تو فرشتے بھی اس کی کبریائی کا ذکر کرتے ہیں، پھر وہ فرشتے اوپر پروردگار کی بارگاہ میں چلے جاتے ہیں، وہ پروردگار ان فرشتوں سے زیادہ علم رکھتا ہے، فرشتے عرض کرتے ہیں: اے ہمارے پروردگار! تیرے بندے تیری تسبیح بیان کر رہے تھے، تو ہم نے بھی تیری تسبیح بیان کی، وہ تیری کبریائی بیان کر رہے تھے تو ہم نے بھی تیری کبریائی بیان کی، وہ تیری حمد بیان کر رہے تھے تو ہم نے بھی تیری حمد بیان کی، تو ہمارا پروردگار یہ فرماتا ہے: اے میرے فرشتو! میں تمہیں گواہ بنا رہا ہوں کہ میں نے ان لوگوں کی مغفرت کر دی ہے، فرشتے عرض کرتے ہیں: اُن کے درمیان فلاں اور فلاں خطاکار شخص موجود تھا، تو اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: وہ لوگ (یعنی ذکر کرنے والے لوگ) ایسے ہیں کہ ان کے ساتھ بیٹھا ہوا شخص بدنصیب (یعنی محروم) نہیں رہتا ہے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی محمد بن حماد کوفی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأذكار/حدیث: 16766]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی محمد بن حماد کوفی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأذكار/حدیث: 16766]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (1074)، أخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 1030»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
Majma al-Zawa'id Hadith 16766 in Urdu