الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
2. بَابُ مَا جَاءَ فِي مَجَالِسِ الذِّكْرِ .
ذکر کی مجالس کے بارے میں، جو منقول ہے
حدیث نمبر: 16769
وَعَنْ أَنَسٍ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" إِنَّ لِلَّهِ سَيَّارَةً مِنَ الْمَلَائِكَةِ، يَطْلُبُونَ حِلَقَ الذِّكْرِ، فَإِذَا أَتَوْا عَلَيْهِمْ وَحَفُّوا بِهِمْ، ثُمَّ بَعَثُوا رَائِدَهُمْ إِلَى السَّمَاءِ إِلَى رَبِّ الْعِزَّةِ - تَبَارَكَ وَتَعَالَى - فَيَقُولُونَ: رَبَّنَا، أَتَيْنَا عَلَى عِبَادٍ مِنْ عِبَادِكَ يُعَظِّمُونَ آلَاءَكَ، وَيَتْلُونَ كِتَابَكَ، وَيُصَلُّونَ عَلَى نَبِيِّكَ مُحَمَّدٍ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَيَسْأَلُونَكَ لِآخِرَتِهِمْ وَدُنْيَاهُمْ، فَيَقُولُ - تَبَارَكَ وَتَعَالَى -: غَشُّوهُمْ رَحْمَتِي، فَيَقُولُونَ: يَا رَبِّ، إِنَّ فِيهِمْ فُلَانًا الْخَطَّاءَ إِنَّمَا اعْتَنَقَهُمُ اعْتِنَاقًا! فَيَقُولُ - تَبَارَكَ وَتَعَالَى -: غَشُّوهُمْ رَحْمَتِي ; فَهُمُ الْجُلَسَاءُ لَا يَشْقَى بِهِمْ جَلِيسُهُمْ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ مِنْ طَرِيقِ زَائِدَةَ بْنِ أَبِي الرُّقَادِ، عَنْ زِيَادٍ النُّمَيْرِيِّ، وَكِلَاهُمَا وُثِّقَ عَلَى ضَعْفِهِ، فَعَادَ هَذَا إِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ مِنْ طَرِيقِ زَائِدَةَ بْنِ أَبِي الرُّقَادِ، عَنْ زِيَادٍ النُّمَيْرِيِّ، وَكِلَاهُمَا وُثِّقَ عَلَى ضَعْفِهِ، فَعَادَ هَذَا إِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”بے شک اللہ تعالیٰ کے کچھ گھومنے پھرنے والے فرشتے ہوتے ہیں، جو ذکر کے حلقوں کو تلاش کرتے ہیں، جب وہ ان حلقوں کے پاس آتے ہیں، تو انہیں ڈھانپ لیتے ہیں، پھر وہ اپنے نمائندے کو آسمان کی طرف رب العزت کی بارگاہ میں بھیجتے ہیں اور کہتے ہیں: اے ہمارے پروردگار! ہم تیرے بندوں میں سے کچھ بندوں کے پاس آئے، جو تیری نعمتوں کی عظمتوں کا اعتراف کر رہے تھے، اور تیری کتاب کی تلاوت کر رہے تھے، اور تیرے نبی سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم پر درود بھیج رہے تھے، اور وہ تجھ سے دنیا اور آخرت کا سوال کر رہے تھے، تو پروردگار فرماتا ہے: تم میری رحمت کے ذریعے انہیں ڈھانپ لو! فرشتے عرض کرتے ہیں: اے ہمارے پروردگار! اُن کے درمیان فلاں گناہ گار شخص موجود تھا، وہ ذرا سی دیر کے لیے اُن کے پاس آیا تھا، تو پروردگار فرماتا ہے: تم اُن لوگوں کو میری رحمت کے ذریعے ڈھانپ لو! کیونکہ وہ ساتھ بیٹھے ہوئے ایسے افراد ہیں کہ جن کے ساتھ بیٹھا ہوا شخص بدنصیب (یعنی محروم) نہیں رہتا ہے۔“
یہ روایت امام بزار نے زائدہ بن ابورقاد کے حوالے سے زیاد نمیری سے نقل کی ہے، اور ان دونوں کے ضعیف ہونے کے باوجود ان کی توثیق کی گئی ہے، تو یہ سند حسن ہو جاتی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأذكار/حدیث: 16769]
یہ روایت امام بزار نے زائدہ بن ابورقاد کے حوالے سے زیاد نمیری سے نقل کی ہے، اور ان دونوں کے ضعیف ہونے کے باوجود ان کی توثیق کی گئی ہے، تو یہ سند حسن ہو جاتی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأذكار/حدیث: 16769]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3063 و 3062)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
Majma al-Zawa'id Hadith 16769 in Urdu