الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
2. بَابُ مَا جَاءَ فِي مَجَالِسِ الذِّكْرِ .
ذکر کی مجالس کے بارے میں، جو منقول ہے
حدیث نمبر: 16771
وَعَنْ عَمْرِو بْنِ عَبَسَةَ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" عَنْ يَمِينِ الرَّحْمَنِ - وَكِلْتَا يَدَيْهِ يَمِينٌ - رِجَالٌ لَيْسُوا بِأَنْبِيَاءَ وَلَا شُهَدَاءَ، يَغْشَى بَيَاضُ وُجُوهِهِمْ نَظَرُ النَّاظِرِينَ، يَغْبِطُهُمُ النَّبِيُّونَ وَالشُّهَدَاءُ بِمَقْعَدِهِمْ وَقُرْبِهِمْ مِنَ اللَّهِ - عَزَّ وَجَلَّ -". قِيلَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، مَنْ هُمْ؟! قَالَ:" هُمْ جِمَاعٌ مِنْ نَوَازِعِ الْقَبَائِلِ، يَجْتَمِعُونَ عَلَى ذِكْرِ اللَّهِ، فَيَنْتَقُونَ أَطَايِبَ الْكَلَامِ كَمَا يَنْتَقِي آكِلُ التَّمْرِ أَطَايِبَهُ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ مُوَثَّقُونَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ مُوَثَّقُونَ.
سیدنا عمرو بن عبسہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”(قیامت کے دن) رحمان کے دائیں طرف۔ ویسے اُس کے دونوں ہاتھ دائیں ہیں۔ (اس کے دائیں طرف) کچھ ایسے افراد ہوں گے جو نہ انبیاء ہوں گے اور نہ شہداء ہوں گے، اُن کے چہرے کی چمک دیکھنے والوں کی نگاہ کو ڈھانپے ہوئے ہو گی، انبیاء کرام اور شہداء اُن کے بیٹھنے کے مقام اور اللہ تعالیٰ کی بارگاہ کے قرب کے حوالے سے ان پر رشک کریں گے، عرض کی گئی: یا رسول اللہ وہ کون ہوں گے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”وہ مختلف قبائل سے تعلق رکھنے والے افراد ہوں گے، جو اللہ کے ذکر کی خاطر اکٹھے ہوتے ہوں گے، اور چن چن کر پاکیزہ باتیں یوں حاصل کریں گے جس طرح کھجور کھانے والا شخص، عمدہ کھجوریں چن چن کر کھاتا ہے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأذكار/حدیث: 16771]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأذكار/حدیث: 16771]
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
Majma al-Zawa'id Hadith 16771 in Urdu