الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
12. بَابُ مَا جَاءَ فِي فَضْلِ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ .
”لا الہ الا اللہ“ کی فضیلت کے بارے میں، جو منقول ہے
حدیث نمبر: 16802
وَعَنْ أَبِي سَعِيدٍ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" قَالَ مُوسَى - عَلَيْهِ السَّلَامُ -: يَا رَبِّ، عَلِّمْنِي شَيْئًا أَذْكُرُكَ وَأَدْعُوكَ بِهِ، قَالَ: قُلْ يَا مُوسَى: لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ، قَالَ: كُلُّ عِبَادِكَ يَقُولُ هَذَا! قَالَ: قُلْ: لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ، قَالَ: لَا إِلَهَ إِلَّا أَنْتَ، إِنَّمَا أُرِيدُ شَيْئًا تَخُصُّنِي بِهِ، قَالَ: يَا مُوسَى، لَوْ أَنَّ السَّمَاوَاتِ السَّبْعَ وَعَامِرَهُنَّ غَيْرِي وَالْأَرَضِينَ السَّبْعَ فِي كِفَّةٍ، وَلَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ فِي كِفَّةٍ، مَالَتْ بِهِنَّ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَرِجَالُهُ وُثِّقُوا، وَفِيهِمْ ضَعْفٌ.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَرِجَالُهُ وُثِّقُوا، وَفِيهِمْ ضَعْفٌ.
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”سیدنا موسیٰ علیہ السلام نے عرض کی: اے میرے پروردگار! تو مجھے ایسی چیز کا علم عطا فرما! کہ میں تیرا ذکر کروں اور اُس کے حوالے سے تجھ سے دعا کروں، تو پروردگار نے فرمایا: اے موسیٰ! تم «لا اله الا الله» پڑھو! سیدنا موسیٰ علیہ السلام نے عرض کی: تیرے تمام بندے یہ پڑھتے ہیں، تو اللہ تعالیٰ نے فرمایا: تم «لا اله الا الله» پڑھو! سیدنا موسیٰ علیہ السلام نے کہا: تیرے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے، میں کوئی ایسی چیز حاصل کرنا چاہتا ہوں، جو تو بطور خاص مجھے عطا فرمائے، تو اللہ تعالیٰ نے فرمایا: اے موسیٰ! اگر ساتوں آسمان اور میرے علاوہ، اُن میں جتنے آباد کرنے والے ہیں (یعنی جتنی مخلوق ہے) اور سات زمینیں، ان سب کو اگر ایک پلڑے میں رکھا جائے، اور «لا اله الا الله» کو دوسرے پلڑے میں رکھا جائے، تو «لا اله الا الله» والا پلڑا بھاری ہو گا۔“
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اور اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے، اور ان میں ضعف پایا جاتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأذكار/حدیث: 16802]
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اور اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے، اور ان میں ضعف پایا جاتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأذكار/حدیث: 16802]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (1393)، أخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 1979، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 6218، وأخرجه السنن الكبرى للنسائي برقم: 10895، 11205، وأخرجه شرح السنة برقم: 1273، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 6115/1»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
Majma al-Zawa'id Hadith 16802 in Urdu