الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
12. بَابُ مَا جَاءَ فِي فَضْلِ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ .
”لا الہ الا اللہ“ کی فضیلت کے بارے میں، جو منقول ہے
حدیث نمبر: 16805
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" تُوضَعُ الْمَوَازِينُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ، فَيُؤْتَى بِالرَّجُلِ فَيُوضَعُ فِي كِفَّةٍ، وَيُوضَعُ مَا أُحْصِيَ عَلَيْهِ فِي كِفَّةٍ، فَيَتَمَايَلُ بِهِ الْمِيزَانُ، فَيُبْعَثُ بِهِ إِلَى النَّارِ". قَالَ:" فَإِذَا أَدْبَرَ بِهِ إِذَا صَائِحٌ يَصِيحُ مِنْ عِنْدِ الرَّحْمَنِ يَقُولُ: لَا تُعَجِّلُوا لَا تُعَجِّلُوا فَإِنَّهُ قَدْ بَقِيَ لَهُ، فَيُؤْتَى بِبِطَاقَةٍ فِيهَا: لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ، فَتُوضَعُ مَعَ الرَّجُلِ فِي كِفَّةٍ حَتَّى يَمِيلَ بِهِ الْمِيزَانُ".
قُلْتُ: رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ بِاخْتِصَارٍ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ ابْنُ لَهِيعَةَ، وَحَدِيثُهُ حَسَنٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
قُلْتُ: رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ بِاخْتِصَارٍ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ ابْنُ لَهِيعَةَ، وَحَدِيثُهُ حَسَنٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عبداللہ بن عمرو بن عاص رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”قیامت کے دن میزان رکھے جائیں گے، ایک شخص کو لایا جائے گا اور اُسے ایک پلڑے میں رکھا جائے گا، اور اس کے خلاف جو کچھ ہو گا اُسے شمار کر کے دوسرے پلڑے میں رکھا جائے گا، تو وہ (گناہوں والا) پلڑا بھاری ہو جائے گا، اس شخص کو جہنم کی طرف بھیجا جائے گا، جب وہ اُس طرف بڑھے گا تو اسی دوران ”رحمن“ کی طرف سے کوئی کہنے والا بلند آواز میں مخاطب ہو کر کہے گا: تم جلدی نہ کرو! تم جلدی نہ کرو! کیونکہ اس کے حق میں ایک چیز باقی ہے، پھر ایک کاغذ لایا جائے گا جس میں «لا اله الا الله» لکھا ہوا ہو گا، اُس کو آدمی کے ساتھ اُس کے پلڑے میں رکھا جائے گا تو اُس کا (نیکیوں والا) پلڑا بھاری ہو جائے گا۔“
(علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں:
یہ روایت امام ترمذی نے اختصار کے ساتھ نقل کی ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ابن لہیعہ ہے، اس کی نقل کردہ حدیث حسن ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأذكار/حدیث: 16805]

تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (7066)، أخرجه مسند أحمد برقم: 7026»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
Majma al-Zawa'id Hadith 16805 in Urdu