🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
15. بَابٌ فِيمَنْ هَلَّلَ مِائَةً أَوْ أَكْثَرَ .
جو شخص 100 مرتبہ، یا اس سے زیادہ مرتبہ ”لا الہ الا اللہ“ پڑھے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 16829
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَنْ قَالَ: لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ، وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ، لَهُ الْمُلْكُ، وَلَهُ الْحَمْدُ، وَهُوَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ، مِائَتَيْ مَرَّةٍ فِي يَوْمٍ، لَمْ يَسْبِقْهُ أَحَدٌ كَانَ قَبْلَهُ، وَلَا يُدْرِكْهُ أَحَدٌ بَعْدَهُ إِلَّا [ مَنْ أَتَى ] بِأَفْضَلَ مِنْ عَمَلِهِ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالطَّبَرَانِيُّ، إِلَّا أَنَّهُ قَالَ:" كُلَّ يَوْمٍ". وَرِجَالُ أَحْمَدَ ثِقَاتٌ، وَفِي رِجَالِ الطَّبَرَانِيِّ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُ.
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو شخص یہ پڑھتا ہے: «لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ، وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ، لَهُ الْمُلْكُ، وَلَهُ الْحَمْدُ، وَهُوَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ» ”اللہ تعالیٰ کے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے، صرف وہی معبود ہے، اس کا کوئی شریک نہیں ہے، بادشاہی اُس کے لئے مخصوص ہے، حمد اس کے لیے مخصوص ہے اور وہ ہر شے پر قدرت رکھتا ہے۔“ (نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں:) جو شخص ایک دن میں دو سو مرتبہ یہ کلمات پڑھ لیتا ہے، تو اُس سے پہلے کا کوئی فرد اس سے سبقت نہیں لے جا سکے گا، اور اس کے بعد والا کوئی فرد اس تک نہیں پہنچ سکے گا، البتہ اس شخص کا معاملہ مختلف ہے، جس نے اس کے عمل سے زیادہ فضیلت والا کام کیا ہو (یعنی اس کلمے کو اُس سے زیادہ تعداد میں پڑھا ہو)۔“
یہ روایت امام أحمد اور امام طبرانی نے نقل کی ہے، تاہم انہوں نے یہ الفاظ نقل کئے ہیں: ”روزانہ۔۔۔۔۔۔“۔ امام أحمد کے رجال ثقہ ہیں اور طبرانی کے رجال میں ایسے افراد ہیں، جن سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأذكار/حدیث: 16829]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3070)، أخرجه مسند أحمد برقم: 6701»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح


Majma al-Zawa'id Hadith 16829 in Urdu