🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
7. بَابُ بَيَانِ الْوَقْتِ .
وقت کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1686
وَعَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ: سَأَلَ رَجُلٌ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَنْ وَقْتِ الصَّلَاةِ، فَلَمَّا دَلَكَتِ الشَّمْسُ أَذَّنَ بِلَالٌ الظُّهْرَ، فَأَمَرَهُ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَأَقَامَ الصَّلَاةَ وَصَلَّى، ثُمَّ أَذَّنَ لِلْعَصْرِ حِينَ ظَنَنَّا أَنَّ ظِلَّ الرَّجُلِ أَطْوَلُ مِنْهُ، فَأَمَرَهُ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَأَقَامَ الصَّلَاةَ وَصَلَّى، ثُمَّ أَذَّنَ لِلْمَغْرِبِ حِينَ غَابَتِ الشَّمْسُ، فَأَمَرَهُ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَأَقَامَ الصَّلَاةَ وَصَلَّى، ثُمَّ أَذَّنَ لِلْعَشَاءِ حِينَ ذَهَبَ بَيَاضُ النَّهَارِ وَهُوَ الشَّفَقُ، ثُمَّ أَمَرَهُ فَأَقَامَ الصَّلَاةَ فَصَلَّى، ثُمَّ أَذَّنَ لِلْفَجْرِ حِينَ طَلَعَ الْفَجْرُ، فَأَمَرَهُ فَأَقَامَ الصَّلَاةَ فَصَلَّى، ثُمَّ أَذَّنَ بِلَالٌ الْغَدَ لِلظَّهْرِ حِينَ دَلَكَتِ الشَّمْسُ، فَأَخَّرَهَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - حَتَّى صَارَ ظِلُّ كُلِّ شَيْءٍ مِثْلَهُ، فَأَمَرَهُ فَأَقَامَ وَصَلَّى، ثُمَّ أَذَّنَ لِلْعَصْرِ فَأَخَّرَهَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - حَتَّى صَارَ ظِلُّ كُلِّ شَيْءٍ مِثْلَيْهِ، فَأَمَرَهُ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَأَقَامَ وَصَلَّى، ثُمَّ أَذَّنَ لِلْمَغْرِبِ حِينَ غَرَبَتِ الشَّمْسُ، فَأَخَّرَهَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - حَتَّى كَادَ يَغِيبُ بَيَاضُ النَّهَارِ، وَهُوَ الشَّفَقُ فِيمَا نَرَى، ثُمَّ أَمَرَهُ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَأَقَامَ الصَّلَاةَ وَصَلَّى، ثُمَّ أَذَّنَ لِلْعِشَاءِ حِينَ غَابَ الشَّفَقُ، فَنِمْنَا ثُمَّ قُمْنَا مِرَارًا، ثُمَّ خَرَجَ إِلَيْنَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ:" مَا أَحَدٌ مِنَ النَّاسِ يَنْتَظِرُ هَذِهِ الصَّلَاةَ غَيْرُكُمْ؟ فَإِنَّكُمْ فِي صَلَاةٍ مَا انْتَظَرْتُمُوهَا، وَلَوْلَا أَنْ أَشُقَّ عَلَى أُمَّتِي لَأَمَرْتُ بِتَأْخِيرِ هَذِهِ الصَّلَاةِ إِلَى نِصْفِ اللَّيْلِ أَوْ أَقْرَبَ مِنْ نِصْفِ اللَّيْلِ". ثُمَّ أَذَّنَ لِلْفَجْرِ، فَأَخَّرَهَا حَتَّى كَادَتِ الشَّمْسُ أَنْ تَطْلُعَ، فَأَمَرَهُ فَأَقَامَ الصَّلَاةَ فَصَلَّى، ثُمَّ قَالَ:" الْوَقْتُ فِيمَا بَيْنَ هَذَيْنِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: ایک شخص نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے نماز کے وقت کے بارے میں دریافت کیا: جب سورج ڈھل گیا، تو سیدنا بلال رضی اللہ عنہ نے ظہر کی اذان دی، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں حکم دیا، انہوں نے نماز کے لئے اقامت کہی، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے نماز ادا کر لی، پھر اُنہوں نے عصر کی نماز کے لئے اذان دی، اس وقت جب ہم یہ گمان کر رہے تھے کہ آدمی کا سایہ اس سے زیادہ طویل ہو چکا ہے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں حکم دیا، انہوں نے نماز کے لئے اقامت کہی، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے نماز ادا کر لی پھر انہوں نے مغرب کی نماز کے لئے اس وقت اذان دی، جب سورج غروب ہو گیا تھا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں حکم دیا انہوں نے نماز کے لئے اقامت کہی، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے نماز ادا کر لی، پھر انہوں نے عشاء کی نماز کے لئے اس وقت اذان دی، جب دن کی سفیدی رخصت ہو گئی تھی، (راوی بیان کرتے ہیں:) اس سے مراد شفق ہے، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں حکم دیا، انہوں نے نماز کے لئے اقامت کہی، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے نماز ادا کر لی، پھر انہوں نے فجر کی نماز کے لئے اس وقت اذان دی، جب صبح صادق ہوئی تھی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں حکم دیا، انہوں نے نماز کے لئے اقامت کہی، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے نماز ادا کر لی، پھر اگلے دن سیدنا بلال رضی اللہ عنہ نے ظہر کی نماز کے لئے اس وقت اذان دی، جب سورج ڈھل گیا تھا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس نماز کو مؤخر کیا، یہاں تک کہ ہر چیز کا سایہ ایک مثل ہو گیا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں حکم دیا، انہوں نے نماز کے لئے اقامت کہی، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے نماز ادا کر لی، پھر انہوں نے عصر کی نماز کے لئے اذان دی، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس نماز کو مؤخر کیا، یہاں تک کہ ہر چیز کا سایہ اس سے دو مثل ہو گیا تھا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں حکم دیا، انہوں نے اقامت کہی تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے نماز ادا کر لی، پھر انہوں نے مغرب کی نماز کے لئے اس وقت اذان دی، جب سورج غروب ہو گیا تھا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس نماز کو مؤخر کیا، یہاں تک کہ قریب تھا کہ دن کی سفیدی یعنی شفق رخصت ہو جاتی، جو ہمیں نظر آ رہا تھا، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں حکم دیا، انہوں نے نماز کے لئے اقامت کہی، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے نماز ادا کر لی، پھر انہوں نے عشاء کی نماز کے لئے اس وقت اذان دی، جب شفق غروب ہوئی تھی، پھر ہم سو گئے، پھر ہم بیدار ہوئے ایسا کئی مرتبہ ہوا، یہاں تک کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے پاس تشریف لائے، اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تمہارے علاوہ لوگوں میں سے کوئی بھی اس نماز کا انتظار نہیں کر رہا ہے، اور تم لوگ جب سے نماز کا انتظار کر رہے ہو، تم نماز کی حالت میں شمار ہو گے، اگر مجھے اس بات کا اندیشہ نہ ہوتا کہ میں اپنی امت کو مشقت کا شکار کر دوں گا، تو میں انہیں یہ نماز نصف رات، یا نصف رات کے قریب تک مؤخر کر کے ادا کرنے کا حکم دیتا (راوی بیان کرتے ہیں:) پھر انہوں نے فجر کی نماز کے لئے اذان دی، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے مؤخر کیا، یہاں تک کہ سورج طلوع ہونے کے قریب ہو گیا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں حکم دیا، انہوں نے نماز کے لئے اقامت کہی تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے نماز ادا کی، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: (نمازوں کا مخصوص) وقت ان دو کے درمیان ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 1686]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 6783، وأخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 4370»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔


Majma al-Zawa'id Hadith 1686 in Urdu