الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
19. بَابُ مَا جَاءَ فِي الْبَاقِيَاتِ الصَّالِحَاتِ وَنَحْوِهَا .
باقی رہ جانے والی نیکیوں، اور ان جیسی دوسری چیزوں کے بارے میں، جو کچھ منقول ہے
حدیث نمبر: 16867
وَعَنْ أُمِّ هَانِئٍ بِنْتِ أَبِي طَالِبٍ قَالَتْ: مَرَّ بِي رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - ذَاتَ يَوْمٍ فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، قَدْ كَبِرْتُ وَضَعُفْتُ - أَوْ كَمَا قَالَتْ - فَمُرْنِي بِعَمَلٍ أَعْمَلُ وَأَنَا جَالِسَةٌ، قَالَ:" سَبِّحِي اللَّهَ مِائَةَ تَسْبِيحَةٍ ; فَإِنَّهَا تَعْدِلُ لَكِ مِائَةَ رَقَبَةٍ تُعْتِقِيهَا مِنْ وَلَدِ إِسْمَاعِيلَ، وَاحْمَدِي اللَّهَ مِائَةَ تَحْمِيدَةٍ ; فَإِنَّهَا تَعْدِلُ مِائَةَ فَرَسٍ مُسْرَجَةٍ مُلْجَمَةٍ تَحْمِلِينَ عَلَيْهَا فِي سَبِيلِ اللَّهِ، وَكَبِّرِي اللَّهَ مِائَةَ تَكْبِيرَةٍ ; فَإِنَّهَا تَعْدِلُ لَكِ مِائَةَ بَدَنَةٍ مُقَلَّدَةٍ مُتَقَبَّلَةٍ، وَهَلِّلِي اللَّهَ مِائَةً".
قَالَ ابْنُ خَلَفٍ: أَحْسَبُهُ قَالَ:" تَمْلَأُ مَا بَيْنَ السَّمَاءِ وَالْأَرْضِ، وَلَا يُرْفَعُ يَوْمَئِذٍ لِأَحَدٍ عَمَلٌ إِلَّا أَنْ يَأْتِيَ بِمِثْلِ مَا أَتَيْتِ".
قُلْتُ: رَوَاهُ ابْنُ مَاجَهْ بِاخْتِصَارٍ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَلَمْ يَقُلْ أَحْسَبُهُ، وَرَوَاهُ فِي الْأَوْسَطِ، إِلَّا أَنَّهُ قَالَ فِيهِ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، كَبِرَتْ سِنِّي، وَرَقَّ عَظْمِي، فَدُلَّنِي عَلَى عَمَلٍ يُدْخِلُنِي الْجَنَّةَ. فَقَالَ:" بَخٍ بَخٍ، لَقَدْ سَأَلَتْ". وَقَالَ:" خَيْرٌ لَكِ مِنْ مِائَةِ بَدَنَةٍ مُقَلَّدَةٍ، مُجَلَّلَةٍ، تَهْدِيهَا إِلَى بَيْتِ اللَّهِ تَعَالَى، وَقُولِي: لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ مِائَةَ مَرَّةٍ فَهُوَ خَيْرٌ لَكِ مِمَّا أَطْبَقَتْ عَلَيْهِ السَّمَاءُ وَالْأَرْضُ، وَلَا يُرْفَعُ يَوْمَئِذٍ لِأَحَدٍ عَمَلٌ أَفْضَلُ مِمَّا رُفِعَ لَكِ إِلَّا مَنْ قَالَ مِثْلَ مَا قُلْتِ أَوْ زَادَ".
وَأَسَانِيدُهُمْ حَسَنَةٌ.

سیدہ ام ہانی بنت ابوطالب رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: ایک مرتبہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم میرے پاس سے گزرے، میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! میں بوڑھی اور کمزور ہو گئی ہوں (راوی کہتے ہیں: یا جو لفظ بھی انہوں نے استعمال کیے) تو آپ مجھے کسی ایسے عمل کے بارے میں ہدایت کیجئے، جسے میں بیٹھ کر، کر لیا کروں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم ایک سو مرتبہ «سبحان الله» پڑھو! یہ تمہارے لئے ایک سو غلام آزاد کرنے کے برابر ہو گا، جنہیں تم سیدنا اسماعیل علیہ السلام کی اولاد میں سے آزاد کرو گی، تم ایک سو مرتبہ «الحمد لله» پڑھو! کیونکہ یہ ایک سو گھوڑوں کے برابر ہو گا، جن پر زین بھی ڈالی گئی ہو اور لگام بھی ڈالی گئی ہو، اور وہ تم نے وہ اللہ کی راہ میں سواری کے لئے دیئے ہوں، اور 100 مرتبہ «الله اكبر» پڑھو! کیونکہ یہ تمہارے کے ”ہدی“ کے 100 اونٹوں کے برابر ہو گا، جن کے گلے میں ہار ڈالا گیا ہو، اور وہ مقبول ہوں، اور تم ایک سو مرتبہ «لا اله الا الله» پڑھو۔“
ابن خلف نامی راوی کہتے ہیں: میرا خیال ہے روایت میں یہ الفاظ ہیں: ”یہ آسمان اور زمین کے درمیان کی جگہ کو بھر دے گا اور اس دن کسی کا کوئی عمل اوپر نہیں جائے گا (یعنی جو تمہارے اس عمل کے برابر ہو) البتہ اس شخص کا معاملہ مختلف ہے جس نے اس کی مانند عمل کیا ہو، جو تم نے کیا ہو گا۔“
(علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: یہ روایت امام ابن ماجہ نے اختصار کے ساتھ نقل کی ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے اور امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اور انہوں نے ”میرا خیال ہے“ کے الفاظ نقل نہیں کئے ہیں، امام طبرانی نے یہ روایت معجم اوسط میں بھی نقل کی ہے، تاہم انہوں نے اس روایت میں یہ الفاظ نقل کئے ہیں: ”میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! میری عمر زیادہ ہو گئی ہے اور ہڈیاں کمزور ہو گئی ہیں، آپ کسی ایسے عمل کی طرف میری رہنمائی کیجئے، جو مجھے جنت میں داخل کروا دے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: بہت خوب، بہت خوب، تم نے (اہم یا اچھا) سوال کیا ہے، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: (یعنی اس روایت میں آگے چل کر یہ الفاظ ہیں:)
”یہ تمہارے لیے قربانی کے ان ایک سو اونٹوں سے زیادہ بہتر ہو گا، جن کے گلے میں ہار ڈالے گئے ہوں“ جن پر کپڑے ڈالے گئے ہوں اور جنہیں تم نے بیت اللہ کی طرف ہدی کے طور پر بھجوایا ہو، اور تم ایک سو مرتبہ لا الہ الا اللہ پڑھو! یہ تمہارے لیے ہر اس چیز سے زیادہ بہتر ہو گا، جو آسمان اور زمین کے درمیان ہے، اور اس دن کسی بھی شخص کا کوئی ایسا عمل اوپر نہیں جائے گا جو اس عمل سے زیادہ فضیلت رکھتا ہو، جو عمل تمہاری طرف سے اوپر جائے گا، البتہ اس شخص کا معاملہ مختلف ہے جس نے اتنی ہی تعداد میں یہ کلمات پڑھے ہوں، جتنی مرتبہ تم نے پڑھے ہیں، یا اس سے زیادہ پڑھے ہوں۔“
ان تمام روایات کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأذكار/حدیث: 16867]

تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (344/6)، أخرجه مسند أحمد برقم: 27723، وأخرجه مصنف عبد الرزاق برقم: 20580»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
Majma al-Zawa'id Hadith 16867 in Urdu