🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
20. بَابٌ جَامِعٌ فِي التَّسْبِيحِ وَالتَّحْمِيدِ وَغَيْرِ ذَلِكَ .
تسبیح، تحمید اور دیگر کا مجموعہ
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 16873
وَعَنْ سَالِمِ بْنِ أَبِي الْجَعْدِ: أَنَّ أَبَا أُمَامَةَ حَدَّثَ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنَّهُ قَالَ:" الْحَمْدُ لِلَّهِ عَدَدَ مَا خَلَقَ، وَالْحَمْدُ لِلَّهِ مِلْءَ مَا خَلَقَ، وَالْحَمْدُ لِلَّهِ عَدَدَ مَا فِي السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ، وَالْحَمْدُ لِلَّهِ مِلْءَ مَا فِي السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ، وَالْحَمْدُ لِلَّهِ عَدَدَ مَا أَحْصَى كِتَابُهُ، [وَالْحَمْدُ لِلَّهِ مِلْءَ مَا أَحْصَى كِتَابُهُ ] وَالْحَمْدُ لِلَّهِ عَدَدَ كُلِّ شَيْءٍ، وَالْحَمْدُ لِلَّهِ مِلْءَ كُلِّ شَيْءٍ، وَسُبْحَانَ اللَّهِ مِثْلَهَا، فَأَعْظِمْ ذَلِكَ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سالم بن ابوالجعد بیان کرتے ہیں: سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے یہ بات بیان کی ہے: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ پڑھا: «الْحَمْدُ لِلَّهِ عَدَدَ مَا خَلَقَ، وَالْحَمْدُ لِلَّهِ مِلْءَ مَا خَلَقَ، وَالْحَمْدُ لِلَّهِ عَدَدَ مَا فِي السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ، وَالْحَمْدُ لِلَّهِ مِلْءَ مَا فِي السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ، وَالْحَمْدُ لِلَّهِ عَدَدَ مَا أَحْصَى كِتَابُهُ، وَالْحَمْدُ لِلَّهِ مِلْءَ مَا أَحْصَى كِتَابُهُ وَالْحَمْدُ لِلَّهِ عَدَدَ كُلِّ شَيْءٍ، وَالْحَمْدُ لِلَّهِ مِلْءَ كُلِّ شَيْءٍ»
”ہر طرح کی حمد اللہ تعالیٰ کے لیے مخصوص ہے جو اس کی مخلوق کی تعداد جتنی ہو، ہر طرح کی حمد اللہ تعالیٰ کے لیے مخصوص ہے جو اس کی مخلوق کو بھر دے، ہر طرح کی حمد اللہ تعالیٰ کے لیے مخصوص ہے جو اتنی تعداد میں ہو جتنا کچھ آسمانوں اور زمین میں ہے، ہر طرح کی حمد اللہ تعالیٰ کے لیے مخصوص ہے جو آسمانوں اور زمین میں موجود جگہ کو بھر دے، ہر طرح کی حمد اللہ تعالیٰ کے لیے مخصوص ہے جو اتنی تعداد میں ہو جس کو اس کی کتاب میں شمار کیا گیا ہے، ہر طرح کی حمد اللہ تعالیٰ کے لیے مخصوص ہے جو ان سب چیزوں کو بھر دے، جن کو اس کی کتاب میں شمار کیا گیا ہے، ہر طرح کی حمد اللہ تعالیٰ کے لیے مخصوص ہے جو تمام چیزوں کی تعداد جتنی ہو، ہر طرح کی حمد اللہ تعالیٰ کے لیے مخصوص ہے جو تمام چیزوں کو بھر دے۔“
(نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:) پھر تم «سبحان الله» بھی اسی کی مانند پڑھو! اور اسے عظیم سمجھو۔“
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأذكار/حدیث: 16873]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (249/5)، أخرجه مسند أحمد برقم: 21640، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 1934، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 7987، وأخرجه السنن الكبرى للنسائي برقم: 10219»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح


Majma al-Zawa'id Hadith 16873 in Urdu