الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
7. بَابُ بَيَانِ الْوَقْتِ .
وقت کا بیان
حدیث نمبر: 1688
وَعَنْ مُجَاهِدٍ قَالَ: كُنْتُ أَقُودُ مَوْلَايَ قَيْسَ بْنَ السَّائِبِ فَيَقُولُ: أَدَلَكَتِ الشَّمْسُ؟ فَإِذَا قُلْتُ: نَعَمْ، صَلَّى الظُّهْرَ وَيَقُولُ: هَكَذَا كَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَفْعَلُ، وَكَانَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يُصَلِّي الْعَصْرَ وَالشَّمْسُ بَيْضَاءُ [ حَيَّةٌ ] ، وَكَانَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يُصَلِّي الْمَغْرِبَ وَالصَّائِمُ يَتَمَارَى أَنْ يُفْطِرَ، وَكَانَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يُصَلِّي الْفَجْرَ حِينَ يَتَغَشَّى النُّورُ السَّمَاءَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ هَكَذَا وَفِي الْأَوْسَطِ وَزَادَ: وَيُؤَخِّرُ الْعِشَاءَ. وَفِيهِ مُسْلِمٌ الْمُلَائِيُّ، رَوَى عَنْهُ شُعْبَةُ وَسُفْيَانُ، وَضَعَّفَهُ بَقِيَّةُ النَّاسِ أَحْمَدُ وَابْنُ مَعِينٍ وَجَمَاعَةٌ.

مجاہد بیان کرتے ہیں: میں اپنے آقا سیدنا قیس بن سائب رضی اللہ عنہ کے سواری کے جانور کو لے کر چل رہا تھا، انہوں نے دریافت کیا: سورج ڈھل گیا ہے؟ جب میں نے جواب دیا: جی ہاں! تو انہوں نے ظہر کی نماز ادا کر لی، اور یہ بات بتائی: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم بھی اسی طرح کیا کرتے تھے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم عصر کی نماز اُس وقت ادا کرتے تھے جب سورج روشن اور چمکدار ہوتا تھا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم مغرب کی نماز اس وقت ادا کرتے تھے، جب روزہ دار اس شبہ کا شکار ہوتا تھا کہ شاید اس کی افطاری کا وقت ہو گیا ہے، اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم صبح کی نماز اس وقت ادا کرتے تھے، جب روشنی آسمان کو ڈھانپ لیتی تھی۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں اسی طرح نقل کی ہے، البتہ معجم اوسط میں انہوں نے یہ الفاظ زائد نقل کیے ہیں: ”آپ صلی اللہ علیہ وسلم عشاء کی نماز تاخیر سے ادا کرتے تھے“۔
اس روایت کی سند میں ایک راوی مسلم ملائی ہے، جس سے شعبہ اور سفیان نے روایات نقل کی ہیں، باقی لوگوں نے یعنی امام أحمد، یحییٰ بن معین اور ایک جماعت نے اسے ضعیف قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 1688]

تخریج الحدیث: «أخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 844»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
Majma al-Zawa'id Hadith 1688 in Urdu