🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
25. بَابُ مَا جَاءَ فِي الْحَمْدِ .
حمد کے بارے میں، جو کچھ منقول ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 16886
وَعَنِ الْأُسُودِ بْنِ سَرِيعٍ قَالَ: أَتَيْتُ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنِّي حَمِدْتُ رَبِّي - تَبَارَكَ وَتَعَالَى - بِمَحَامِدَ وَمَدْحٍ وَإِيَّاكَ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" أَمَا إِنَّ رَبَّكَ - تَبَارَكَ وَتَعَالَى - يُحِبُّ الْمَدْحَ". قُلْتُ: فَذَكَرَ الْحَدِيثَ، وَقَدْ تَقَدَّمَ فِي الْأَدَبِ بِتَمَامِهِ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ بِتَمَامِهِ، وَالطَّبَرَانِيُّ بِنَحْوِهِ، وَفِي رِوَايَةٍ عِنْدَ الطَّبَرَانِيِّ:" إِنَّ رَبَّكَ يُحِبُّ الْحَمْدَ". بَدَلَ:" الْمَدْحِ".
وَأَحَدُ أَسَانِيدِ أَحْمَدَ رِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا اسود بن سریع رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا، میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! میں نے اپنے پروردگار کے بارے میں کچھ کلمات کہے ہیں اور آپ کی تعریف کے بارے میں کچھ کلمات کہے ہیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جہاں تک تمہارے پروردگار کا معاملہ ہے، تو وہ مدح کو پسند کرتا ہے۔۔۔۔۔۔“۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: پھر اس کے بعد راوی نے پوری حدیث ذکر کی ہے، جو اس سے پہلے کتاب ”الادب“ میں مکمل روایت گزر چکی ہے۔ یہ مکمل روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، امام طبرانی نے اس کی مانند روایت نقل کی ہے، امام طبرانی کی روایت میں لفظ ”مدح“ کی جگہ یہ الفاظ ہیں: ”بیشک تمہارا پروردگار حمد کو پسند کرتا ہے۔۔۔۔۔۔“۔ امام أحمد کی اسانید میں سے ایک کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأذكار/حدیث: 16886]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (823 و 822 و 821 و 820) اخرجه احمد فى المسند (435/3)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح


Majma al-Zawa'id Hadith 16886 in Urdu