🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
25. بَابُ مَا جَاءَ فِي الْحَمْدِ .
حمد کے بارے میں، جو کچھ منقول ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 16891
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" مَنْ قَالَ: الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي تَوَاضَعَ كُلُّ شَيْءٍ لِعَظَمَتِهِ، وَالْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي ذَلَّ كُلُّ شَيْءٍ لِعِزَّتِهِ، وَالْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي خَضَعَ كُلُّ شَيْءٍ لِمُلْكِهِ، وَالْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي اسْتَسْلَمَ كُلُّ شَيْءٍ لِقُدْرَتِهِ، فَقَالَهَا يَطْلُبُ بِهَا مَا عِنْدَ اللَّهِ، كَتَبَ اللَّهُ لَهُ بِهَا أَلْفَ حَسَنَةٍ، وَرَفَعَ لَهُ بِهَا أَلْفَ دَرَجَةٍ وَوَكَّلَ بِهَا سَبْعِينَ أَلْفَ مَلِكٍ، يَسْتَغْفِرُونَ لَهُ إِلَى يَوْمِ الْقِيَامَةِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ يَحْيَى بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْبَابِلُتِّيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا: ”جو شخص یہ کلمات پڑھ لے:
«الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي تَوَاضَعَ كُلُّ شَيْءٍ لِعَظَمَتِهِ، وَالْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي ذَلَّ كُلُّ شَيْءٍ لِعِزَّتِهِ، وَالْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي خَضَعَ كُلُّ شَيْءٍ لِمُلْكِهِ، وَالْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي اسْتَسْلَمَ كُلُّ شَيْءٍ لِقُدْرَتِهِ»
”ہر طرح کی حمد اس اللہ کے لیے مخصوص ہے، جس کی عظمت کے سامنے ہر چیز تواضع اختیار کیے ہوئے ہے، اور ہر طرح کی حمد اللہ تعالیٰ کے لیے مخصوص ہے، جس کے غلبے کے آگے ہر چیز کم تر ہے، اور ہر طرح کی حمد اللہ تعالیٰ کے لیے مخصوص ہے جس کی بادشاہی کے سامنے ہر چیز جھکی ہوئی ہے، اور ہر طرح کی حمد اللہ تعالیٰ کے لیے مخصوص ہے جس کی قدرت کے لئے، ہر چیز خود کو سونپے ہوئے ہے۔“
(نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں:) اور وہ شخص، اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں موجود اجر و ثواب کے حصول کے لیے انہیں پڑھتا ہے، تو اللہ تعالیٰ ان کلمات کے عوض میں اس کے لئے ایک ہزار نیکیاں نوٹ کرتا ہے، اور ان کی وجہ سے اس کے ایک ہزار درجات بلند کرتا ہے اور ان کی وجہ سے اس شخص کے لئے ستر ہزار فرشتے مقرر کرتا ہے، جو قیامت کے دن تک اُس کی مغفرت کی دعا کرتے رہتے ہیں۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی یحیی بن عبداللہ بابلتی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأذكار/حدیث: 16891]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير“ (13562)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 13562»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف


Majma al-Zawa'id Hadith 16891 in Urdu