🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
30. بَابُ مَا يَفْعَلُ بَعْدَ صَلَاةِ الصُّبْحِ وَالْمَغْرِبِ وَالْعَصْرِ .
صبح مغرب اور عصر کی نماز کے بعد آدمی کیا کرے؟
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 16944
وَعَنْ أَنَسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" لَأَنْ أَقْعُدَ مَعَ قَوْمٍ يَذْكُرُونَ اللَّهَ مِنْ بَعْدِ صَلَاةِ الْفَجْرِ إِلَى أَنْ تَطْلُعَ الشَّمْسُ أَحَبُّ إِلَيَّ مِنْ أَنْ أَعْتِقَ أَرْبَعَةً مِنْ بَنِي إِسْمَاعِيلَ، دِيَةُ كُلِّ رَجُلٍ مِنْهُمُ اثْنَا عَشَرَ أَلْفًا. وَلَأَنْ أَقْعُدَ مَعَ أَقْوَامٍ يَذْكُرُونَ اللَّهَ مِنْ بَعْدِ صَلَاةِ الْعَصْرِ إِلَى أَنْ تَغْرُبَ الشَّمْسُ أَحَبُّ إِلَيَّ مِنْ أَنْ أَعْتِقَ أَرْبَعَةً مِنْ بَنِي إِسْمَاعِيلَ دِيَةُ كُلِّ رَجُلٍ مِنْهُمُ اثْنَا عَشَرَ أَلْفًا".
قُلْتُ: رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ بِاخْتِصَارٍ.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَفِيهِ مُحْتَسِبٌ أَبُو عَائِدٍ، وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ، وَضَعَّفَهُ غَيْرُهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”میں فجر کی نماز کے بعد اللہ کا ذکر کرنے والے لوگوں کے ساتھ بیٹھ جاؤں، اور اس وقت تک بیٹھا رہوں کہ سورج طلوع ہو جائے، یہ میرے نزدیک اس سے زیادہ محبوب ہے کہ میں سیدنا اسماعیل علیہ السلام کی اولاد سے تعلق رکھنے والے چار افراد کو آزاد کر دوں، جن میں سے ہر ایک شخص کی دیت 12000 ہو اور میں عصر کی نماز کے بعد سے لے کر سورج غروب ہونے تک اللہ کا ذکر کرنے والے لوگوں کے ساتھ بیٹھا رہوں، یہ میرے نزدیک اس سے زیادہ محبوب ہو گا کہ میں سیدنا اسماعیل علیہ السلام کی اولاد میں سے چار ایسے افراد کو آزاد کر دوں، جن میں سے ہر ایک کی دیت 12000 ہو۔“
(علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: یہ روایت امام ابوداؤد نے اختصار کے ساتھ نقل کی ہے۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی محتسب ابوعائد ہے، جسے ابن حبان نے ثقہ قرار دیا ہے، اور دیگر حضرات نے اسے ضعیف کہا: ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأذكار/حدیث: 16944]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (3392)، أخرجه سنن أبي داود برقم: 3667، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 6019، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 6043/5»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف


Majma al-Zawa'id Hadith 16944 in Urdu