الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
30. بَابُ مَا يَفْعَلُ بَعْدَ صَلَاةِ الصُّبْحِ وَالْمَغْرِبِ وَالْعَصْرِ .
صبح مغرب اور عصر کی نماز کے بعد آدمی کیا کرے؟
حدیث نمبر: 16949
وَعَنْ عُمَيْرِ بْنِ الْمَأْمُومِ قَالَ: أَتَيْتُ الْمَدِينَةَ أَزُورُ ابْنَةَ عَمٍّ لِي تَحْتَ الْحَسَنِ بْنِ عَلِيٍّ، فَشَهِدْتُ مَعَهُ صَلَاةَ الصُّبْحِ فِي مَسْجِدِ الرَّسُولِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَأَصْبَحَ ابْنُ الزُّبَيْرِ قَدْ أَوْلَمَ، فَأَتَى رَسُولُ ابْنِ الزُّبَيْرِ فَقَالَ: يَا ابْنَ رَسُولِ اللَّهِ، إِنَّ ابْنَ الزُّبَيْرِ قَدْ أَصْبَحَ قَدْ أَوْلَمَ، وَقَدْ أَرْسَلَنِي إِلَيْكَ، فَالْتَفَتَ إِلَيَّ فَقَالَ: هَلْ طَلَعَتِ الشَّمْسُ؟ قُلْتُ: لَا أَحْسَبُ إِلَّا قَدْ طَلَعَتْ، قَالَ: الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي أَطْلَعَهَا مِنْ مَطْلَعِهَا، ثُمَّ قَالَ: سَمِعْتُ أَبِي وَجَدِّي - يَعْنِي النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" مَنْ صَلَّى الْغَدَاةَ، ثُمَّ قَعَدَ يَذْكُرُ اللَّهَ حَتَّى تَطْلُعَ الشَّمْسُ، جَعَلَ اللَّهُ بَيْنَهُ وَبَيْنَ النَّارِ سِتْرًا".
ثُمَّ قَالَ: قُومُوا فَأَجِيبُوا ابْنَ الزُّبَيْرِ. فَلَمَّا انْتَهَيْنَا إِلَى الْبَابِ تَلَقَّاهُ ابْنُ الزُّبَيْرِ عَلَى الْبَابِ فَقَالَ: يَا ابْنَ رَسُولِ اللَّهِ، أَبْطَأْتَ عَنِّي فِي هَذَا الْيَوْمِ. فَقَالَ: أَمَا إِنِّي قَدْ أَجَبْتُكُمْ وَأَنَا صَائِمٌ، قَالَ: فَهَهُنَا تُحْفَةٌ، فَقَالَ الْحَسَنُ بْنُ عَلِيٍّ: سَمِعْتُ أَبِي وَجَدِّي - يَعْنِي النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" تُحْفَةُ الصَّائِمِ الذَّرَائِرُ أَنْ يُغَلِّفَ لِحْيَتَهُ، وَيُجَمِّرَ ثِيَابَهُ، وَيَذْرُرَ".
قَالَ: قُلْتُ: يَا ابْنَ رَسُولِ اللَّهِ، أَعِدْ عَلَيَّ الْحَدِيثَ، قَالَ: سَمِعْتُ أَبِي وَجَدِّي - يَعْنِي النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" مَنْ أَدَامَ الِاخْتِلَافَ إِلَى الْمَسْجِدِ أَصَابَ آيَةً مُحْكَمَةً، أَوْ رَحْمَةً مُنْتَظَرَةً، أَوْ عِلْمًا مُسْتَطْرَفًا، أَوْ كَلِمَةً تَزِيدُهُ هُدًى، أَوْ تَرُدُّهُ عَنْ رَدًى، أَوْ يَدَعُ الذُّنُوبَ خَشْيَةً أَوْ حَيَاءً".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ سَعِيدُ بْنُ طَرِيفٍ الْحَدَّاءُ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.

عمیر بن ماموم بیان کرتے ہیں: میں اپنی چچا زاد سے ملنے کے لیے مدینہ منورہ آیا، جو سیدنا امام حسن بن علی رضی اللہ عنہما کی اہلیہ تھیں، میں نے مسجد نبوی میں سیدنا امام حسن رضی اللہ عنہ کے ساتھ صبح کی نماز میں شرکت کی، اس دن سیدنا عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہما کا ولیمہ تھا، سیدنا عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہما کا قاصد آیا اور بولا: اے اللہ کے رسول کے صاحبزادے! سیدنا ابن زبیر کا آج ولیمہ ہے، انہوں نے مجھے آپ کی طرف بھیجا ہے، تو سیدنا امام حسن بن علی رضی اللہ عنہ میری طرف متوجہ ہوئے اور انہوں نے دریافت کیا: کیا سورج نکل آیا ہے؟ میں نے جواب دیا: میرا خیال ہے نکل چکا ہو گا، انہوں نے فرمایا: ہر طرح کی حمد اللہ تعالیٰ کے لیے مخصوص ہے جس نے اس کے طلوع ہونے کے مخصوص مقام سے اسے طلوع کیا ہے، پھر انہوں نے بتایا: میں نے اپنے والد اور اپنے نانا، یعنی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”جو شخص صبح کی نماز ادا کرنے کے بعد سورج نکلنے تک بیٹھ کر اللہ تعالیٰ کا ذکر کرتا رہے، اللہ تعالیٰ اس شخص اور جہنم کے درمیان رکاوٹ ڈال دیتا ہے۔“ پھر انہوں نے فرمایا: تم لوگ اُٹھو اور ابن زبیر کی دعوت میں چلو! راوی کہتے ہیں: جب ہم دروازے پر پہنچے تو سیدنا ابن زبیر رضی اللہ عنہما کی دروازے پر اُن سے ملاقات ہوئی، سیدنا ابن زبیر رضی اللہ عنہما نے کہا: اے اللہ کے رسول کے صاحبزادے! آج آپ کو میرے پاس آنے میں تاخیر ہو گئی، تو سیدنا امام حسن بن علی رضی اللہ عنہما نے فرمایا: میں نے تمہاری دعوت قبول کر لی ہے، حالانکہ میں نے روزہ رکھا ہوا ہے، سیدنا ابن زبیر رضی اللہ عنہما نے کہا: تو یہاں ایک تحفہ موجود ہے، پھر سیدنا امام حسن بن علی رضی اللہ عنہما نے فرمایا: میں نے اپنے والد اور اپنے نانا، یعنی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”روزہ دار کا تحفہ خوشبو ہے کہ وہ اپنی داڑھی پر خوشبو لگائے اور اپنے کپڑوں پر خوشبو لگائے اور اسے پھیلا دے۔“ راوی کہتے ہیں، میں نے عرض کی: اے اللہ کے رسول کے صاحبزادے! آپ یہ بات میرے سامنے دُہرا دیں، تو انہوں نے فرمایا: میں نے اپنے والد اور اپنے نانا یعنی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”جو شخص مسجد میں آتا جاتا رہتا ہے، وہ کوئی محکم آیت سیکھ لیتا ہے، یا کسی منتظر رحمت کو حاصل کر لیتا ہے، یا کسی علم کو حاصل کر لیتا ہے، یا کوئی ایسی بات سیکھ لیتا ہے جس سے اس کی ہدایت میں اضافہ ہو جاتا ہے، یا جو بات اس سے کسی بری چیز کو پرے کر دیتی ہے، یا وہ شخص خشیت یا حیا کی وجہ سے گناہوں کو ترک کر دیتا ہے۔“
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی سعید بن طریف الحذاء ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأذكار/حدیث: 16949]
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی سعید بن طریف الحذاء ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأذكار/حدیث: 16949]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3091)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف جداً
Majma al-Zawa'id Hadith 16949 in Urdu