🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
33. بَابُ مَا يَقُولُ إِذَا أَصْبَحَ وَإِذَا أَمْسَى .
آدمی صبح کے وقت اور شام کے وقت کیا پڑھے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17002
وَعَنْ أُبَيِّ بْنِ كَعْبٍ قَالَ: كَانَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يُعَلِّمُنَا إِذَا أَصْبَحْنَا:" أَصْبَحْنَا عَلَى فِطْرَةِ الْإِسْلَامِ، وَكَلِمَةِ الْإِخْلَاصِ، وَسَنَّةِ نَبِيِّنَا مُحَمَّدٍ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَمِلَّةِ أَبِينَا إِبْرَاهِيمَ حَنِيفًا مُسْلِمًا، وَمَا كَانَ مِنَ الْمُشْرِكِينَ.
وَإِذَا أَمْسَى قَالَ مِثْلَ ذَلِكَ.
رَوَاهُ عَبْدُ اللَّهِ، وَفِيهِ إِسْمَاعِيلُ بْنُ يَحْيَى بْنِ سَلَمَةَ بْنِ كُهَيْلٍ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا ابی بن کعب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم ہمیں یہ تعلیم دیتے تھے: کہ جب ہم صبح کریں تو یہ پڑھیں:
«‏‏‏‏أَصْبَحْنَا عَلَى فِطْرَةِ الْإِسْلَامِ، وَكَلِمَةِ الْإِخْلَاصِ، وَسَنَّةِ نَبِيِّنَا مُحَمَّدٍ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَمِلَّةِ أَبِينَا إِبْرَاهِيمَ حَنِيفًا مُسْلِمًا، وَمَا كَانَ مِنَ الْمُشْرِكِينَ»
”ہم نے اسلام کی فطرت، اخلاص کے کلمہ، اور اپنے نبی سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت پر اور اپنے جدامجد سیدنا ابراہیم علیہ السلام کی ملت پر صبح کی ہے، جو سیدھے راستے پر چلنے والے مسلمان تھے، اور وہ مشرکین میں سے نہیں تھے۔“ اور جب شام ہو، تو بھی آدمی اسی طرح پڑھے۔
یہ روایت عبداللہ نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی اسماعیل بن یحیی بن سلمہ بن کہیل ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأذكار/حدیث: 17002]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (123/5)، أخرجه مسند أحمد برقم: 20641»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف جداً


Majma al-Zawa'id Hadith 17002 in Urdu