🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
34. بَابُ مَا يَقُولُ إِذَا آوَى إِلَى فِرَاشِهِ وَإِذَا انْتَبَهَ .
جب آدمی اپنے بستر پر جائے، یا جب بیدار ہو، تو کیا پڑھے؟
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17037
وَعَنْ أُمِّ سَلَمَةَ حَدَّثَتْ: أَنَّ فَاطِمَةَ جَاءَتْ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - تَشْتَكِي الْخِدْمَةَ قَالَتْ: يَا نَبِيَّ اللَّهِ، وَاللَّهِ، لَقَدْ مَجَلَتْ يَدَايَ مِنَ الرَّحَى، أَطْحَنُ مَرَّةً وَأَعْجِنُ مَرَّةً. فَقَالَ لَهَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِنْ يَرْزُقْكِ اللَّهُ شَيْئًا يَأْتِكِ، وَسَأَدُلُّكِ عَلَى خَيْرٍ مِنْ ذَلِكَ، إِذَا لَزِمْتِ مَضْجَعَكِ فَسَبِّحِي اللَّهَ ثَلَاثًا وَثَلَاثِينَ، وَكَبِّرِي ثَلَاثًا وَثَلَاثِينَ، وَاحْمَدِي أَرْبَعًا وَثَلَاثِينَ، فَذَلِكَ مِائَةٌ خَيْرٌ لَكِ مِنَ الْخَادِمِ".
قُلْتُ: فَذَكَرَ الْحَدِيثَ، وَقَدْ تَقَدَّمَ بِتَمَامِهِ فِيمَا يَفْعَلُ بَعْدَ الصُّبْحِ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: فاطمہ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئی اور گھر کے کام کاج کی شکایت کی، اس نے کہا: اے اللہ کے نبی! چکی پیسنے کی وجہ سے میرے ہاتھ خراب ہو گئے ہیں، ایک مرتبہ مجھے آٹا پیسنا پڑتا ہے، ایک مرتبہ گوندھنا پڑتا ہے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے فرمایا: اگر اللہ تعالیٰ نے تمہیں کوئی رزق نصیب کیا تو وہ تم تک پہنچ جائے گا، لیکن میں تمہاری رہنمائی اس سے زیادہ بہتر چیز کی طرف کرتا ہوں، جب تم اپنے بستر پر جاؤ تو 33 مرتبہ «سبحان الله» 33 مرتبہ «الله اكبر» اور چونتیس مرتبہ «الحمد لله» پڑھو، تو یہ ایک سو مرتبہ (ذکر کرنا) تمہارے لئے خادم (مل جانے) سے بہتر ہے۔“
(علامہ ہیثمی فرماتے ہیں): میں یہ کہتا ہوں: اس کے بعد راوی نے پوری حدیث ذکر کی ہے، جو اس سے پہلے مکمل روایت کے طور پر گزر چکی ہے کہ آدمی کو صبح کے بعد کیا کرنا چاہیے؟ اس روایت کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأذكار/حدیث: 17037]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 26011»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔


Majma al-Zawa'id Hadith 17037 in Urdu