🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
34. بَابُ مَا يَقُولُ إِذَا آوَى إِلَى فِرَاشِهِ وَإِذَا انْتَبَهَ .
جب آدمی اپنے بستر پر جائے، یا جب بیدار ہو، تو کیا پڑھے؟
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17054
وَعَنْ أَبِي إِسْحَاقَ الْهَمْدَانِيِّ، عَنْ أَبِيهِ قَالَ: كَتَبَ لِي عَلِيُّ بْنُ أَبِي طَالِبٍ وَقَالَ: أَمَرَنِي بِهِ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ:" إِذَا أَخَذْتَ مَضْجَعَكَ فَقُلْ: أَعُوذُ بِوَجْهِ اللَّهِ الْكَرِيمِ، وَكَلِمَاتِهِ التَّامَّةِ مِنْ شَرِّ مَا أَنْتَ آخِذٌ بِنَاصِيَتِهِ، اللَّهُمَّ أَنْتَ تَكْشِفُ الْمَغْرَمَ وَالْمَأْثَمَ، اللَّهُمَّ لَا يُهْزَمُ جُنْدُكَ، وَلَا يُخْلَفُ وَعْدُكَ، وَلَا يَنْفَعُ ذَا الْجَدِّ مِنْكَ الْجَدُّ، سُبْحَانَكَ وَبِحَمْدِكَ".
قَالَ أَبُو إِسْحَاقَ: فَذَكَرْتُهَا لِأَبِي مَيْسَرَةَ الْهَمْدَانِيِّ، فَحَدَّثَنِي بِمِثْلِهَا، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ، غَيْرَ أَنَّهُ قَالَ:" مِنْ شَرِّ مَا أَنْتَ بَاطِشٌ بِنَاصِيَتِهِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ حَمَّادُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْكُوفِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
ابواسحاق ہمدانی اپنے والد کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے مجھے لکھ کر دیا اور یہ بیان کیا: کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے اس بارے میں حکم دیتے ہوئے ارشاد فرمایا: جب تم بستر پر جاؤ تو یہ پڑھو:
«أَعُوذُ بِوَجْهِ اللَّهِ الْكَرِيمِ، وَكَلِمَاتِهِ التَّامَّةِ مِنْ شَرِّ مَا أَنْتَ آخِذٌ بِنَاصِيَتِهِ، اللَّهُمَّ أَنْتَ تَكْشِفُ الْمَغْرَمَ وَالْمَأْثَمَ، اللَّهُمَّ لَا يُهْزَمُ جُنْدُكَ، وَلَا يُخْلَفُ وَعْدُكَ، وَلَا يَنْفَعُ ذَا الْجَدِّ مِنْكَ الْجَدُّ، سُبْحَانَكَ وَبِحَمْدِكَ»
”میں کرم والے اللہ کی ذات کی، اور اس کے مکمل کلمات کی پناہ مانگتا ہوں، ہر اس چیز کے شر سے جس کی پیشانی کو تو نے پکڑا ہوا ہے، اے اللہ! تو ہی قرض اور گناہ کو دور کر سکتا ہے، اے اللہ! تیرا لشکر پسپا نہیں ہوتا ہے، تیرا وعدہ خلاف نہیں ہوتا ہے، اور تیرے مقابلے میں کوشش کرنے والے کی کوشش کام نہیں آتی ہے، تو ہر عیب سے پاک ہے اور حمد تیرے ہی لیے مخصوص ہے۔“
ابواسحاق بیان کرتے ہیں: میں نے اس کا تذکرہ ابومیسرہ ہمدانی کے سامنے کیا، تو انہوں نے بھی سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کے حوالے سے اس کی مانند روایت مجھے بیان کی، تاہم انہوں نے یہ الفاظ نقل کیے: ”اس چیز کے شر سے، جس کی پیشانی کو تو نے گرفت میں لیا ہوا ہے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی حماد بن عبدالرحمن کوفی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأذكار/حدیث: 17054]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 6775»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف


Majma al-Zawa'id Hadith 17054 in Urdu