🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
37. بَابُ مَا يَقُولُ إِذَا أَرِقَ أَوْ فَزِعَ .
جب آدمی نرم دل (یعنی پریشان) یا گھبراہٹ کا شکار ہو، تو کیا پڑھے؟
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17063
عَنْ خَالِدِ بْنِ الْوَلِيدِ: أَنَّهُ أَصَابَهُ أَرَقٌ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:"أَلَا أُعَلِّمُكَ كَلِمَاتٍ إِذَا قُلْتَهُنَّ نِمْتَ؟ قُلِ: اللَّهُمَّ رَبَّ السَّمَاوَاتِ السَّبْعِ وَمَا أَظَلَّتْ، وَرَبَّ الْأَرَضِينَ وَمَا أَقَلَّتْ، وَرَبَّ الشَّيَاطِينِ وَمَا أَضَلَّتْ، كُنْ لِي جَارًا مِنْ شَرِّ خَلْقِكَ أَجْمَعِينَ، أَنْ يَفْرُطَ عَلَيَّ أَحَدٌ مِنْهُمْ، أَوْ يَطْغَى، عَزَّ جَارُكَ، وَتَبَارَكَ اسْمُكَ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ إِلَّا أَنَّ عَبْدَ الرَّحْمَنِ بْنَ سَابِطٍ لَمْ يَسْمَعْ مِنْ خَالِدِ بْنِ الْوَلِيدِ.
سیدنا خالد بن ولید رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: انہیں بے خوابی کی شکایت لاحق ہو گئی، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: کیا میں تمہیں ایسے کلمات کی تعلیم نہ دوں؟ کہ جب تم انہیں پڑھ لو تو تمہیں نیند آ جائے، تم یہ پڑھا کرو:
«اللَّهُمَّ رَبَّ السَّمَاوَاتِ السَّبْعِ وَمَا أَظَلَّتْ، وَرَبَّ الْأَرَضِينَ وَمَا أَقَلَّتْ، وَرَبَّ الشَّيَاطِينِ وَمَا أَضَلَّتْ، كُنْ لِي جَارًا مِنْ شَرِّ خَلْقِكَ أَجْمَعِينَ، أَنْ يَفْرُطَ عَلَيَّ أَحَدٌ مِنْهُمْ، أَوْ يَطْغَى، عَزَّ جَارُكَ، وَتَبَارَكَ اسْمُكَ» ”اے اللہ! اے سات آسمانوں اور جن پر انہوں نے سایہ کیا ہوا ہے، اُن کے پروردگار! اے تمام زمینوں! اور جو کچھ زمینوں نے اٹھایا ہوا ہے، اُن کے پروردگار! اے شیاطین اور جنہیں وہ گمراہ کرتے ہیں، اُن کے پروردگار! تو اپنی ساری بری مخلوق کے حوالے سے مجھے پناہ دینے والا ہو جا! کہ اُن میں سے کوئی ایک میرے خلاف افراط کا مظاہرہ کرے یا سرکشی کرے (یعنی ان کی سرکشی اور زیادتی سے مجھے محفوظ رکھنا)، تیری پناہ زبردست ہے اور تیرا اسم برکت والا ہے۔“

یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں، البتہ عبدالرحمن بن سابط نامی راوی نے سیدنا خالد بن ولید رضی اللہ عنہ سے سماع نہیں کیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأذكار/حدیث: 17063]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 3839»

الحكم على الحديث:
إسنادہ منقطع


Majma al-Zawa'id Hadith 17063 in Urdu