🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
41. بَابُ مَا يَقُولُ إِذَا خَرَجَ لِسَفَرٍ ، أَوْ رَجَعَ مِنْهُ .
جب آدمی سفر کے لئے نکلے، یا جب سفر سے واپس آئے، تو کیا پڑھے؟
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17085
وَعَنِ الْبَرَاءِ قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِذَا خَرَجَ لِسَفَرٍ قَالَ:" اللَّهُمَّ بَلَاغًا يُبَلِّغُ خَيْرًا، مَغْفِرَةً مِنْكَ وَرِضْوَانًا، بِيَدِكَ الْخَيْرُ، إِنَّكَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ، اللَّهُمَّ أَنْتَ الصَّاحِبُ فِي السَّفَرِ، وَالْخَلِيفَةُ فِي الْأَهْلِ، اللَّهُمَّ هَوِّنْ عَلَيْنَا السَّفَرَ، وَاطْوِ لَنَا الْأَرْضَ، اللَّهُمَّ أَعُوذُ بِكَ مِنْ وَعْثَاءِ السَّفَرِ، وَكَآبَةِ الْمُنْقَلَبِ".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ فِطْرِ بْنِ خَلِيفَةَ، وَهُوَ ثِقَةٌ.
سیدنا براء رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جب سفر کے لیے تشریف لے جاتے تھے، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم یہ پڑھتے تھے:
«اللَّهُمَّ بَلَاغًا يُبَلِّغُ خَيْرًا، مَغْفِرَةً مِنْكَ وَرِضْوَانًا، بِيَدِكَ الْخَيْرُ، إِنَّكَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ، اللَّهُمَّ أَنْتَ الصَّاحِبُ فِي السَّفَرِ، وَالْخَلِيفَةُ فِي الْأَهْلِ، اللَّهُمَّ هَوِّنْ عَلَيْنَا السَّفَرَ، وَاطْوِ لَنَا الْأَرْضَ، اللَّهُمَّ أَعُوذُ بِكَ مِنْ وَعْثَاءِ السَّفَرِ، وَكَآبَةِ الْمُنْقَلَبِ»
”اے اللہ! ایسا پہنچنا ہو، جو بھلائی تک پہنچائے، جو تیری طرف سے مغفرت اور رضامندی کی شکل میں ہو، ہر قسم کی بھلائی تیرے دست قدرت میں ہے، بیشک تو ہر شے پر قدرت رکھتا ہے، اے اللہ! سفر میں تو ہی میرا ساتھی ہے، اور میری غیر موجودگی میں، گھر والوں کا نگہبان ہے، اے اللہ! سفر ہمارے لیے آسان کر دے، اور زمین کو ہمارے لئے لپیٹ دے، اے اللہ! میں سفر کی دقت اور واپسی پر ناگوار صورتحال کے سامنے سے تیری پناہ مانگتا ہوں۔“
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں، صرف فطر بن خلیفہ کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأذكار/حدیث: 17085]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (1663)، أخرجه السنن الكبرى للنسائي برقم: 10558، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 2428، 6238/1»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح


Majma al-Zawa'id Hadith 17085 in Urdu