الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
10. بَابُ وَقْتِ صَلَاةِ الْعَصْرِ .
عصر کی نماز کا وقت
حدیث نمبر: 1710
وَعَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: كَانَ أَبْعَدَ رَجُلَيْنِ مِنَ الْأَنْصَارِ دَارًا مِنْ مَسْجِدِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَبُو لَبَابَةَ بْنُ عَبْدِ الْمُنْذِرِ - مِنْ أَهْلِ قُبَاءٍ - وَأَبُو عَبَسِ بْنُ جَبْرٍ - وَمَسْكَنُهُ فِي بَنِي حَارِثَةَ - فَيُصَلِّيَانِ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - الْعَصْرَ، ثُمَّ يَأْتِيَانِ قَوْمَهُمَا وَمَا صَلَّوْا لِتَعْجِيلِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - صَلَاةَ الْعَصْرِ.
قُلْتُ: لِأَنَسٍ حَدِيثٌ فِي الصَّحِيحِ فِي تَعْجِيلِ الْعَصْرِ غَيْرِ هَذَا.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَالْكَبِيرِ، وَرِجَالُ الْكَبِيرِ ثِقَاتٌ، إِلَّا ابْنَ إِسْحَاقَ مُدَلِّسٌ وَقَدْ عَنْعَنَهُ.

سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: انصار سے تعلق رکھنے والے جن دو افراد کے گھر، اللہ کے رسول کی مسجد سے سب سے زیادہ دور تھے، وہ افراد یہ ہیں: سیدنا ابولبابہ بن عبدالمنذر رضی اللہ عنہ جن کا تعلق قباء سے ہے، اور سیدنا ابوعبس بن جبر رضی اللہ عنہ جن کی رہائش گاہ بنو حارثہ کے محلے میں تھی، لیکن یہ دونوں صاحبان نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی اقتداء میں عصر کی نماز ادا کرتے تھے، اور پھر یہ دونوں اپنی قوم میں واپس چلے جاتے تھے، اور اُن لوگوں نے ابھی تک نماز ادا نہیں کی ہوتی تھی، اس کی وجہ یہ تھی کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم عصر کی نماز جلدی ادا کر لیتے تھے۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: سیدنا انس رضی اللہ عنہ کے حوالے سے منقول حدیث ”صحیح“ میں بھی مذکور ہے، جو عصر کی نماز جلدی ادا کرنے کے بارے میں ہے، لیکن وہ اس حدیث کے علاوہ ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط اور معجم کبیر میں نقل کی ہے، معجم کبیر کے رجال ”ثقہ“ ہیں، صرف ابن اسحاق کا معاملہ مختلف ہے، وہ تدلیس کرنے والا ہے، اور اس نے یہ روایت ”عنعنہ“ کے ساتھ نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 1710]

تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 13070، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 5551، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 7942»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
Majma al-Zawa'id Hadith 1710 in Urdu