الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
46. بَابُ مَا يَقُولُ إِذَا عَثَرَتِ الدَّابَّةُ .
جب آدمی کا جانور ٹھوکر کھائے، تو آدمی کیا پڑھے؟
حدیث نمبر: 17100
وَعَنْ أَبِي الْمَلِيحِ بْنِ أُسَامَةَ، عَنْ أَبِيهِ قَالَ: كُنْتَ رَدِيفَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَعَثَرَ بَعِيرُنَا فَقُلْتُ: تَعِسَ الشَّيْطَانُ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" لَا تَقُلْ: تَعِسَ الشَّيْطَانُ ; فَإِنَّهُ يَعْظُمُ حَتَّى يَصِيرَ مِثْلَ الْبَيْتِ، وَيَقُولُ: بِقُوَّتِي، وَلَكِنْ قُلْ: بِسْمِ اللَّهِ ; فَإِنَّهُ يَصِيرُ مِثْلَ الذُّبَابِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ مُحَمَّدِ بْنِ حُمْرَانَ، وَهُوَ ثِقَةٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ مُحَمَّدِ بْنِ حُمْرَانَ، وَهُوَ ثِقَةٌ.
ابوملیح بن اسامہ اپنے والد کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: میں سواری پر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پیچھے موجود تھا، ہمارے اونٹ کو ٹھوکر لگی، تو میں نے کہا: شیطان برباد ہو جائے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تم یہ نہ کہو: شیطان برباد ہو جائے، کیونکہ اس طرح وہ اتنا پھول جاتا ہے کہ گھر جتنا بڑا ہو جاتا ہے، اور یہ کہتا ہے: میں نے اپنی قوت کے ساتھ ایسا کیا ہے (نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:) لیکن اگر تم ”بسم اللہ“ پڑھ لو! تو وہ مکھی جتنا ہو جائے گا۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں، صرف محمد بن حمران کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأذكار/حدیث: 17100]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں، صرف محمد بن حمران کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأذكار/حدیث: 17100]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير“ (516)، أخرجه سنن أبي داود برقم: 4982، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 7863، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 516، وأخرجه الأحاديث المختارة برقم: 1412، وأخرجه السنن الكبرى للنسائي برقم: 10613، 10614، وأخرجه شرح مشكل الآثار برقم: 368، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 6147/1»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
Majma al-Zawa'id Hadith 17100 in Urdu