🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
53. بَابُ مَا يَقُولُ إِذَا رَأَى قَرْيَةً .
جب آدمی کوئی بستی دیکھے، تو کیا پڑھے؟
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17117
وَعَنْ أَبِي مُغِيثِ بْنِ عَمْرٍو: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لَمَّا أَشْرَفَ عَلَى خَيْبَرَ قَالَ لِأَصْحَابِهِ:" قِفُوا". ثُمَّ قَالَ:" اللَّهُمَّ رَبَّ السَّمَاوَاتِ وَمَا أَظَلَّتْ، وَرَبَّ الْأَرَضِينَ وَمَا أَقْلَلْنَ، وَرَبَّ الشَّيَاطِينِ وَمَا أَضْلَلْنَ، وَرَبَّ الرِّيَاحِ وَمَا ذَرَيْنَ، أَسْأَلُكَ خَيْرَ هَذِهِ الْقَرْيَةِ وَخَيْرَ أَهْلِهَا، وَأَعُوذُ بِكَ مِنْ شَرِّهَا وَشَرِّ أَهْلِهَا، وَشَرِّ مَا فِيهَا. اقْدَمُوا بِسْمِ اللَّهِ". وَكَانَ يَقُولُهَا لِكُلِّ قَرْيَةٍ يُرِيدُ يَدْخُلُهَا.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ رَاوٍ لَمْ يُسَمَّ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا ابومغیث بن عمرو رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: جب خیبر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے آیا تو آپ نے اپنے اصحاب سے فرمایا: تم لوگ ٹھہر جاؤ! پھر آپ نے یہ دعا کی:
«اللَّهُمَّ رَبَّ السَّمَاوَاتِ وَمَا أَظَلَّتْ، وَرَبَّ الْأَرَضِينَ وَمَا أَقْلَلْنَ، وَرَبَّ الشَّيَاطِينِ وَمَا أَضْلَلْنَ، وَرَبَّ الرِّيَاحِ وَمَا ذَرَيْنَ، أَسْأَلُكَ خَيْرَ هَذِهِ الْقَرْيَةِ وَخَيْرَ أَهْلِهَا، وَأَعُوذُ بِكَ مِنْ شَرِّهَا وَشَرِّ أَهْلِهَا، وَشَرِّ مَا فِيهَا»
”اے اللہ! اے آسمانوں اور جن پر انہوں نے سایہ کیا ہوا ہے، اُن کے پروردگار! اے زمینوں اور جن کو انہوں نے اٹھایا ہوا ہے، ان کے پروردگار! اے شیاطین اور جنہیں وہ گمراہ کرتے ہیں، اُن کے پروردگار! اے ہواؤں اور جن پر وہ چلتی ہیں، اُن کے پروردگار! میں تجھ سے اس بستی کی بھلائی، اور یہاں کے رہنے والوں کی بھلائی کا سوال کرتا ہوں، اور میں اس (یعنی بستی) کے شر، اور یہاں کے رہنے والوں کے شر اور اس میں موجود شر سے تیری پناہ مانگتا ہوں۔“
(پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے ساتھیوں سے فرمایا:) اب تم اللہ کا نام لے کر چل پڑو!۔ راوی بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کسی بستی میں داخل ہونے کا ارادہ کرتے تھے تو اس کے لئے یہی کلمات پڑھا کرتے تھے۔

یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ایسا ہے جس کا نام بیان نہیں کیا گیا ہے، اور اس روایت کے بقیہ رجال ”ثقہ“ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأذكار/حدیث: 17117]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير“ (359/22)، أخرجه شرح مشكل الآثار برقم: 2528، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 6243/1»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف


Majma al-Zawa'id Hadith 17117 in Urdu