الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
54. بَابُ مَا يَقُولُ إِذَا هَاجَتِ الرِّيحُ .
جب ہوا چلے، تو آدمی کیا پڑھے؟
حدیث نمبر: 17126
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِذَا هَاجَتْ رِيحٌ اسْتَقْبَلَهَا بِوَجْهِهِ، وَجَثَا عَلَى رُكْبَتَيْهِ، وَمَدَّ يَدَيْهِ، وَقَالَ:" اللَّهُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ مِنْ خَيْرِ هَذِهِ الرِّيحِ، وَخَيْرِ مَا أُرْسِلَتْ بِهِ، وَأَعُوذُ بِكَ مِنْ شَرِّهَا، وَشَرِّ مَا أُرْسِلَتْ بِهِ، اللَّهُمَّ اجْعَلْهَا رَحْمَةً، وَلَا تَجْعَلْهَا عَذَابًا، اللَّهُمَّ اجْعَلْهَا رِيَاحًا، وَلَا تَجْعَلْهَا رِيحًا". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ حُسَيْنُ بْنُ قَيْسٍ الرَّحَبِيُّ أَبُو عَلِيٍّ الْوَاسِطِيُّ الْمُلَقَّبُ بِحَنَشٍ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ، وَقَدْ وَثَّقَهُ حُصَيْنُ بْنُ نُمَيْرٍ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: جب تیز ہوا چلتی تھی، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اپنا رخ اس کی طرف کر لیتے تھے، آپ گھٹنوں کے بل کھڑے ہو جاتے اور دونوں ہاتھ پھیلا کر یہ دعا کرتے تھے:
«اللَّهُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ مِنْ خَيْرِ هَذِهِ الرِّيحِ، وَخَيْرِ مَا أُرْسِلَتْ بِهِ، وَأَعُوذُ بِكَ مِنْ شَرِّهَا، وَشَرِّ مَا أُرْسِلَتْ بِهِ، اللَّهُمَّ اجْعَلْهَا رَحْمَةً، وَلَا تَجْعَلْهَا عَذَابًا، اللَّهُمَّ اجْعَلْهَا رِيَاحًا، وَلَا تَجْعَلْهَا رِيحًا»
”اے اللہ! میں اس ہوا کی بھلائی کا تجھ سے سوال کرتا ہوں اور اُس چیز کی بھلائی کا جو اس کے ہمراہ بھیجی گئی ہے، اور میں اس کے شر سے تیری پناہ مانگتا ہوں، اور اُس چیز کے شر سے بھی جو اس کے ہمراہ بھیجی گئی ہے، اے اللہ! تو اسے رحمت بنا دے، تو اسے عذاب نہ بنانا، اے اللہ! تو اسے ”ریاح“ (یعنی آرام کا باعث) بنا دے تو اسے ”ریح“ (یعنی تباہی کا ذریعہ) نہ بنانا۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی حسین بن قیس رحبی، ابوعلی واسطی ہے، جس کا لقب ”حنش“ ہے، اور وہ متروک ہے، حصین بن نمیر نے اسے ثقہ قرار دیا ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأذكار/حدیث: 17126]

تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (2456) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (11533)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 11533، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 6244/1»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف جداً
Majma al-Zawa'id Hadith 17126 in Urdu