الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
56. بَابُ مَا يَقُولُ إِذَا حَضَرَ الْعَدُوُّ .
جب دشمن سامنے موجود ہو، تو آدمی کیا پڑھے؟
حدیث نمبر: 17128
عَنْ أَبِي سَعِيدٍ يَعْنِي الْخُدْرِيَّ قَالَ: قُلْنَا يَوْمَ الْخَنْدَقِ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، هَلْ مِنْ شَيْءٍ نَقُولُ قَدْ بَلَغَتِ الْقُلُوبُ الْحَنَاجِرَ؟ قَالَ:" نَعَمْ. اللَّهُمَّ اسْتُرْ عَوْرَاتِنَا، وَآمِنَ رَوْعَاتِنَا".
قَالَ: فَضَرَبَ اللَّهُ - عَزَّ وَجَلَّ - وُجُوهَ أَعْدَائِنَا بِالرِّيحِ، هَزَمَهُمُ اللَّهُ - عَزَّ وَجَلَّ - بِالرِّيحِ. رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالْبَزَّارُ، وَإِسْنَادُ الْبَزَّارِ مُتَّصِلٌ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ، وَكَذَلِكَ رِجَالُ أَحْمَدَ، إِلَّا أَنَّ فِي نُسْخَتِي مِنَ الْمُسْنَدِ عَنْ رُبَيْحِ بْنِ أَبِي سَعِيدٍ، عَنْ أَبِيهِ، وَهُوَ فِي الْبَزَّارِ عَنْ أَبِيهِ، عَنْ جَدِّهِ.

سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: غزوہ خندق کے دن ہم نے عرض کی: یا رسول اللہ! کیا کوئی ایسی چیز ہے، جسے ہم پڑھ لیں؟ کیونکہ دل حلق تک آ چکے ہیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جی ہاں!
«اللَّهُمَّ اسْتُرْ عَوْرَاتِنَا، وَآمِنَ رَوْعَاتِنَا» ”اے اللہ! ہمارے پوشیدہ معاملات کی پردہ پوشی فرما، اور ہماری پریشانی کو امان نصیب فرما۔“
راوی کہتے ہیں: تو اللہ تعالیٰ نے دشمن پر ہوا بھیج دی، اور اُس ہوا کے ذریعے اللہ تعالیٰ نے ان لوگوں کو پسپا کر دیا۔
یہ روایت امام أحمد اور امام بزار نے نقل کی ہے، بزار کی سند متصل ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں، امام أحمد کے رجال بھی اسی طرح ہیں، تاہم میرے پاس موجود ”مسند“ کے نسخے میں یہ بات تحریر ہے،
یہ روایت ربیح بن ابوسعید کے حوالے سے، ان کے والد سے منقول ہے، جبکہ مسند بزار میں، یہ بات منقول ہے: انہوں نے اپنے والد کے حوالے سے اپنے دادا سے
یہ روایت نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأذكار/حدیث: 17128]

تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3119) اخرجه احمد فى المسند (3/3)، أخرجه مسند أحمد برقم: 10613»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
Majma al-Zawa'id Hadith 17128 in Urdu