🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
10. بَابُ وَقْتِ صَلَاةِ الْعَصْرِ .
عصر کی نماز کا وقت
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1713
وَعَنْ أَبِي أَيُّوبَ قَالَ: قَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِنَّ هَذِهِ الصَّلَاةَ - يَعْنِي الْعَصْرَ - فُرِضَتْ عَلَى مَنْ كَانَ قَبْلَكُمْ فَضَيَّعُوهَا، فَمَنْ حَافَظَ [ مِنْكُمُ الْيَوْمَ ] عَلَيْهَا أُعْطِيَ أَجْرَهَا مَرَّتَيْنِ، وَلَا صَلَاةَ بَعْدَهَا حَتَّى يُرَى الشَّاهِدُ، - يَعْنِي النَّجْمَ -".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ ابْنُ إِسْحَاقَ وَهُوَ ثِقَةٌ مُدَلِّسٌ.
سیدنا ابوایوب انصاری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”بے شک یہ نماز (راوی کہتے ہیں: یعنی عصر کی نماز) تم سے پہلے لوگوں پر فرض قرار دی گئی تھی، لیکن انہوں نے اُسے ضائع کر دیا، تم میں سے آج جو اس کی حفاظت کرے گا، اُسے اس کا دگنا اجر دیا جائے گا، اور پھر اس کے بعد کوئی (نفل) نماز ادا نہیں کی جائے گی، یہاں تک ”شاہد“ دکھائی دے“ (راوی کہتے ہیں: اس سے مراد ستارہ ہے)“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ابن اسحاق ہے، وہ ”ثقہ“ ہے، تدلیس کرنے والا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 1713]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبرانى باب الخاء، باب من اسمه خزيمة ابو تميم الجيشاني 3975، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 4084»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔


Majma al-Zawa'id Hadith 1713 in Urdu