🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
57. بَابُ مَا يَقُولُ إِذَا أَصَابَهُ هَمٌّ .
جب آدمی کو پریشانی لاحق ہو، تو وہ کیا پڑھے؟
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17133
وَعَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لِنَفَرٍ مِنْ بَنِي هَاشِمٍ:" هَلْ مَعَكُمْ أَحَدٌ مِنْ غَيْرِكُمْ؟". قَالُوا: لَا، إِلَّا ابْنَ أُخْتِنَا، أَوْ مَوْلَانَا، قَالَ:" إِذَا أَصَابَ أَحَدُكُمْ هَمٌّ، أَوْ لَأْوَاءٌ، فَلْيَقُلِ: اللَّهُ اللَّهُ رَبِّي لَا أُشْرِكُ بِهِ شَيْئًا". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ.
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے بنو ہاشم سے تعلق رکھنے والے کچھ افراد سے یہ فرمایا: کیا تمہارے ساتھ تمہارے علاوہ کوئی اور بھی ہے؟ ان لوگوں نے عرض کی: جی نہیں! البتہ ہمارا ایک بھانجا ہے، یا ہمارا ایک غلام ہے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جب تم میں سے کسی ایک شخص کو پریشانی یا تکلیف لاحق ہو، تو اسے یہ پڑھنا چاہیے: «اللَّهُ اللَّهُ رَبِّي لَا أُشْرِكُ بِهِ شَيْئًا» ”اللہ، اللہ، میرا پروردگار ہے، میں کسی کو اُس کا شریک قرار نہیں دیتا ہوں۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأذكار/حدیث: 17133]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 5286»

الحكم على الحديث:
حدیث صحیح


Majma al-Zawa'id Hadith 17133 in Urdu