الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
66. بَابُ مَا يَقُولُ إِذَا رَأَى الْهِلَالَ .
جب آدمی، پہلی کا چاند دیکھے، تو کیا پڑھے؟
حدیث نمبر: 17147
وَعَنْ رَافِعِ بْنِ خَدِيجٍ قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِذَا رَأَى الْهِلَالَ قَالَ:" هِلَالُ خَيْرٍ وَرُشْدٍ". ثُمَّ قَالَ:" (اللَّهُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ مِنْ خَيْرِ هَذَا ثَلَاثًا) ، اللَّهُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ مِنْ خَيْرِ هَذَا الشَّهْرِ، وَخَيْرِ الْقَدَرِ، وَأَعُوذُ بِكَ مِنْ شَرِّهِ". ثَلَاثَ مَرَّاتٍ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
سیدنا رافع بن خدیج رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جب پہلی کا چاند دیکھتے تھے تو یہ پڑھتے تھے:
«هِلَالُ خَيْرٍ وَرُشْدٍ»
”یہ بھلائی اور ہدایت والا چاند ہے۔“
پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم یہ پڑھتے تھے:
«اللَّهُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ مِنْ خَيْرِ هَذَا ثَلَاثًا»
”اے اللہ! میں تجھ سے اس کی بھلائی کا سوال کرتا ہوں۔“ یہ آپ تین مرتبہ پڑھتے تھے۔
«اللَّهُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ مِنْ خَيْرِ هَذَا الشَّهْرِ، وَخَيْرِ الْقَدَرِ، وَأَعُوذُ بِكَ مِنْ شَرِّهِ»
”اے اللہ! میں تجھ سے اس مہینے کی بھلائی کا اور تقدیر کی بھلائی کا سوال کرتا ہوں اور اس کے شر سے تیری پناہ مانگتا ہوں۔“ یہ آپ تین مرتبہ پڑھتے تھے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأذكار/حدیث: 17147]

تخریج الحدیث: «أخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (4409)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 4409»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
Majma al-Zawa'id Hadith 17147 in Urdu