🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
72. بَابُ كَفَّارَةِ الْمَجْلِسِ .
مجلس کے کفارہ کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17163
وَعَنِ الزُّبَيْرِ بْنِ الْعَوَّامِ قَالَ: قُلْنَا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنَّا إِذَا قُمْنَا مِنْ عِنْدِكَ أَخَذْنَا فِي أَحَادِيثِ الْجَاهِلِيَّةِ، فَقَالَ:" إِذَا جَلَسْتُمْ تِلْكَ الْمَجَالِسَ الَّتِي تَخَافُونَ فِيهَا (عَلَى أَنْفُسِكُمْ) فَقُولُوا عِنْدَ مُقَامِكُمْ: سُبْحَانَكَ اللَّهُمَّ وَبِحَمْدِكَ، نَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا أَنْتَ، نَسْتَغْفِرُكَ وَنَتُوبُ إِلَيْكَ، يُكَفِّرْ عَنْكُمْ مَا أَصَبْتُمْ فِيهَا". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُ.
سیدنا زبیر بن عوام رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ہم نے عرض کی: یا رسول اللہ! جب ہم آپ کے پاس سے اُٹھتے ہیں، تو ہم زمانہ جاہلیت کی باتیں کرنا شروع کر دیتے ہیں، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جب تم اس طرح کی محافل میں بیٹھو، جن میں تمہیں اپنی ذات کے حوالے سے اندیشہ ہو (کہ کہیں تم سے کوئی غلط بات سرزد نہ ہو گئی ہو) تو تم اُٹھتے وقت یہ پڑھ لیا کرو:
«سُبْحَانَكَ اللَّهُمَّ وَبِحَمْدِكَ، نَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا أَنْتَ، نَسْتَغْفِرُكَ وَنَتُوبُ إِلَيْكَ» ”تو ہر عیب سے پاک ہے، اے اللہ! اور حمد تیرے لیے مخصوص ہے، ہم اس بات کی گواہی دیتے ہیں کہ تیرے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے، ہم تجھ سے مغفرت طلب کرتے ہیں اور ہم تیری بارگاہ میں توبہ کرتے ہیں۔“
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں: تو تم نے اس محفل میں جو غلطی کی ہو گی وہ ختم ہو جائے گی۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے، اور اس کی سند میں ایک راوی ایسا ہے جس سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأذكار/حدیث: 17163]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (970)، أخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 931»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف


Majma al-Zawa'id Hadith 17163 in Urdu