الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
74. بَابُ مَنِ اسْتَعَاذَ بِاللَّهِ فَقَدْ عَاذَ بِمُعَاذٍ .
جو شخص اللہ کی پناہ مانگتا ہے، وہ ایک زبردست پناہ حاصل کرتا ہے
حدیث نمبر: 17170
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ وَهْبٍ - قُلْتُ: صَوَابُهُ ابْنُ مَوْهَبٍ: أَنَّ عُثْمَانَ قَالَ لِابْنِ عُمَرَ: اذْهَبْ قَاضِيًا، قَالَ: أَوَتَعْفِينِي يَا أَمِيرَ الْمُؤْمِنِينَ،؟ (قَالَ: اذْهَبْ فَاقْضِ بَيْنَ النَّاسِ) ، قَالَ: أَوَتَعْفِينِي يَا أَمِيرَ الْمُؤْمِنِينَ،؟ قَالَ: عَزَمْتُ عَلَيْكَ إِلَّا ذَهَبْتَ فَقَضَيْتَ، قَالَ: لَا تَعْجَلْ، سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" مَنِ اسْتَعَاذَ بِاللَّهِ فَقَدْ عَاذَ بِمُعَاذٍ". (قَالَ: نَعَمْ) . قَالَ: إِنِّي أَعُوذُ بِاللَّهِ أَنْ أَكُونَ قَاضِيًا، قَالَ: وَمَا يَمْنَعُكَ وَقَدْ كَانَ أَبُوكَ يَقْضِي؟ قَالَ: لِأَنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" مَنْ كَانَ قَاضِيًا فَقَضَى بَيْنَ النَّاسِ بِجَوْرٍ دَخَلَ النَّارَ، وَمَنْ كَانَ قَاضِيًا فَقَضَى بِجَهْلٍ كَانَ مِنْ أَهْلِ النَّارِ، وَمَنْ كَانَ قَاضِيًا عَالِمًا فَقَضَى بِحَقٍّ أَوْ بِعَدْلٍ سَأَلَ أَنْ يَنْقَلِبَ كَفَافًا". قُلْتُ: رَوَى التِّرْمِذِيُّ طَرَفًا مِنْهُ، رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ إِلَّا أَنَّ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ مَوْهَبٍ لَمْ أَجِدْ لَهُ سَمَاعًا مِنْ عُثْمَانَ، وَاللَّهُ أَعْلَمُ.
عبداللہ بن وہب بیان کرتے ہیں: (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: یہ درست لفظ ”عبداللہ بن موہب“ ہے، وہ بیان کرتے ہیں: ”ایک مرتبہ سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ نے سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے کہا: آپ قاضی کا عہدہ سنبھال لیں، تو سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے کہا: اے امیر المؤمنین! کیا آپ مجھے معاف نہیں رکھیں گے؟ سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ نے کہا: آپ جائیں اور لوگوں کے درمیان قاضی کے طور پر فیصلے دیں، سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ نے کہا: امیر المؤمنین! کیا آپ مجھے معاف نہیں رکھیں گے؟ سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ نے کہا: میں آپ کو یہ تاکید کرتا ہوں کہ آپ جائیں اور فیصلے کریں، سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ نے کہا: آپ جلدی نہ کریں، میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”جو شخص اللہ تعالیٰ کی پناہ مانگتا ہے، وہ زبردست پناہ حاصل کر لیتا ہے۔“ سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ نے کہا: ٹھیک ہے، تو سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ نے کہا: پھر میں اس بات سے اللہ کی پناہ مانگتا ہوں کہ میں قاضی بن جاؤں، سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ نے دریافت کیا: آپ کے لئے کیا چیز رکاوٹ ہے؟ جبکہ آپ کے والد قاضی کے طور پر فیصلے دیا کرتے تھے، سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ نے جواب دیا: کیونکہ میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”جو شخص قاضی ہو اور لوگوں کے درمیان ظلم کے مطابق فیصلہ دے، تو وہ اہل جہنم میں سے ہو گا، اور جو شخص قاضی ہو اور جاہل ہونے کے طور پر فیصلہ دے، تو وہ اہل جہنم میں سے ہو گا، اور جو قاضی ہو اور عالم بھی ہو، اور حق کے مطابق (راوی کو شک ہے، یا شاید یہ الفاظ ہیں:) عدل کے مطابق فیصلہ دے، تو وہ یہ درخواست کرے گا کہ اُسے برابری کی بنیاد پر چھوڑ دیا جائے۔“
(علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: امام ترمذی نے اس روایت کا ایک حصہ نقل کیا ہے۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے کبیر میں نقل کی ہے اور اس کے رجال ”ثقہ“ ہیں، البتہ عبداللہ بن موہب کا معاملہ مختلف ہے، میں نے اس کے سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ سے سماع کے بارے میں کوئی روایت نہیں پائی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأذكار/حدیث: 17170]
(علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: امام ترمذی نے اس روایت کا ایک حصہ نقل کیا ہے۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے کبیر میں نقل کی ہے اور اس کے رجال ”ثقہ“ ہیں، البتہ عبداللہ بن موہب کا معاملہ مختلف ہے، میں نے اس کے سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ سے سماع کے بارے میں کوئی روایت نہیں پائی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأذكار/حدیث: 17170]
تخریج الحدیث: «أخرجه سنن الترمذي برقم: 1322، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 13319، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 4875/3»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
Majma al-Zawa'id Hadith 17170 in Urdu