الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
79. بَابُ مُضَاعَفَةِ الْحَسَنَاتِ .
نیکیوں (یعنی ان کے اجر و ثواب) کا کئی گنا ہونا
حدیث نمبر: 17189
وَفِي رِوَايَةٍ: أَتَيْتُ أَبَا هُرَيْرَةَ فَقُلْتُ: بَلَغَنِي أَنَّكَ تَقُولُ: إِنَّ الْحَسَنَةَ تُضَاعَفُ أَلْفَ أَلْفِ حَسَنَةٍ. فَقَالَ: وَمَا أَعْجَبَكَ مِنْ ذَلِكَ؟ فَوَاللَّهِ، لَقَدْ سَمِعْتُهُ، فَذَكَرَ نَحْوَهُ. رَوَاهُ أَحْمَدُ بِإِسْنَادَيْنِ، وَالْبَزَّارُ بِنَحْوِهِ، وَأَحَدُ إِسْنَادَيْ أَحْمَدَ جَيِّدٌ.
ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں: ”میں سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کے پاس آیا، میں نے کہا: مجھے یہ پتہ چلا ہے کہ آپ یہ کہتے ہیں: ایک نیکی 1000 ہزار (یعنی 10 لاکھ گنا) ہو جاتی ہے، سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: تمہیں اس بات پر حیرانگی کیوں ہو رہی ہے؟ اللہ کی قسم! میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی زبانی یہ بات سنی ہے۔۔۔۔۔۔ اس کے بعد راوی نے حسب سابق روایت ذکر کی ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے دو اسناد کے ساتھ نقل کی ہے، اور امام بزار نے اس کی مانند نقل کی ہے، امام أحمد کی دو اسناد میں سے ایک کے رجال عمدہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأذكار/حدیث: 17189]
یہ روایت امام أحمد نے دو اسناد کے ساتھ نقل کی ہے، اور امام بزار نے اس کی مانند نقل کی ہے، امام أحمد کی دو اسناد میں سے ایک کے رجال عمدہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأذكار/حدیث: 17189]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (296/2)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ جید
Majma al-Zawa'id Hadith 17189 in Urdu