الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
8. بَابُ " ادْعُوا وَأَنْتُمْ مُوقِنُونَ بِالْإِجَابَةِ " .
تم لوگ دعا کرو، جبکہ تمہیں قبولیت کا یقین ہو
حدیث نمبر: 17203
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" الْقُلُوبُ أَوْعِيَةٌ، وَبَعْضُهَا (أَوْعَى) مِنْ بَعْضٍ، فَإِذَا سَأَلْتُمُ اللَّهَ - عَزَّ وَجَلَّ - أَيُّهَا النَّاسُ، فَسَلُوهُ وَأَنْتُمْ مُوقِنُونَ بِالْإِجَابَةِ ; فَإِنَّ اللَّهَ لَا يَسْتَجِيبُ لِعَبْدٍ دَعَاهُ عَنْ ظَهْرِ قَلْبٍ غَافِلٍ". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”دل، برتن ہوتے ہیں اور ان میں سے بعض، دوسرے بعض کی بہ نسبت زیادہ بہتر طور پر محفوظ رکھتے ہیں، اے لوگو! جب تم اللہ تعالیٰ سے مانگو، تو اس سے ایسی حالت میں مانگو کہ تم قبولیت کا یقین رکھتے ہو، بے شک اللہ تعالیٰ ایسے بندے کی دعا قبول نہیں کرتا، جو غافل دل کے ساتھ دعا کرتا ہے۔“
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدعية/حدیث: 17203]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدعية/حدیث: 17203]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (6655)، أخرجه مسند أحمد برقم: 6617»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
Majma al-Zawa'id Hadith 17203 in Urdu