الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
9. بَابُ حُسْنِ الظَّنِّ بِاللَّهِ تَعَالَى .
اللہ تعالیٰ کے بارے میں اچھا گمان رکھنا
حدیث نمبر: 17206
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ - يَعْنِي ابْنَ مَسْعُودٍ - قَالَ: وَالَّذِي لَا إِلَهَ غَيْرُهُ، لَا يُحْسِنُ عَبْدٌ بِاللَّهِ الظَّنَّ إِلَّا أَعْطَاهُ ظَنَّهُ، وَذَاكَ بِأَنَّ الْخَيْرَ فِي يَدِهِ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ مَوْقُوفًا، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ إِلَّا أَنَّ الْأَعْمَشَ لَمْ يُدْرِكِ ابْنَ مَسْعُودٍ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: ”اس ذات کی قسم! جس کے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے، جب بندہ اللہ تعالیٰ کے بارے میں اچھا گمان رکھتا ہے، تو اللہ تعالیٰ اس کے گمان کے مطابق اسے عطا کرتا ہے، اس کی وجہ یہ ہے کہ ساری بھلائی اسی کے دست قدرت میں ہے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے ”موقوف“ روایت کے طور پر نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں، البتہ اعمش نامی راوی نے سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کا زمانہ نہیں پایا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدعية/حدیث: 17206]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (8772)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
Majma al-Zawa'id Hadith 17206 in Urdu