🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
26. بَابٌ فِيمَا يُسْتَفْتَحُ بِهِ الدُّعَاءُ مِنْ حُسْنِ الثَّنَاءِ عَلَى اللَّهِ سُبْحَانَهُ ، وَالصَّلَاةِ عَلَى النَّبِيِّ مُحَمَّدٍ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - .
اس بات کا بیان کہ جس چیز کئے ذریعے دعا کا آغاز کیا جائے؟ پہلے اچھے طریقے سے اللہ تعالیٰ کی حمد و ثنا بیان کی جائے اور نبی اکرم ﷺ پر درود بھیجا جائے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17260
وَعَنْ سَلَمَةَ بْنِ الْأَكْوَعِ الْأَسْلَمِيِّ قَالَ: مَا سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - دَعَا دُعَاءً إِلَّا اسْتَفْتَحَهُ بِ:" سُبْحَانَ رَبِّي الْعَلِيِّ الْأَعْلَى الْوَهَّابِ". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالطَّبَرَانِيُّ بِنَحْوِهِ، وَفِيهِ عُمَرُ بْنُ رَاشِدٍ الْيَمَامِيُّ، وَثَّقَهُ غَيْرُ وَاحِدٍ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِ أَحْمَدَ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا سلمہ بن اکوع اسلمی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے جب بھی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو دعا کرتے ہوئے سنا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم دعا کے آغاز میں یہ پڑھتے تھے:
«سُبْحَانَ رَبِّي الْعَلِيِّ الْأَعْلَى الْوَهَّابِ»
”میرے پروردگار کی ذات ہر عیب سے پاک ہے جو عظمت والا ہے، بلند و برتر ہے، بہت زیادہ عطا کرنے والا ہے۔“
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور امام طبرانی نے اس کی مانند نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عمر بن راشد یمامی ہے، جس کو ایک سے زیادہ افراد نے ثقہ قرار دیا ہے، امام أحمد کے بقیہ رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدعية/حدیث: 17260]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (6253) اخرجه احمد فى المسند (45/4)، أخرجه مسند أحمد برقم: 16113»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف


Majma al-Zawa'id Hadith 17260 in Urdu