الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
26. بَابٌ فِيمَا يُسْتَفْتَحُ بِهِ الدُّعَاءُ مِنْ حُسْنِ الثَّنَاءِ عَلَى اللَّهِ سُبْحَانَهُ ، وَالصَّلَاةِ عَلَى النَّبِيِّ مُحَمَّدٍ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - .
اس بات کا بیان کہ جس چیز کئے ذریعے دعا کا آغاز کیا جائے؟ پہلے اچھے طریقے سے اللہ تعالیٰ کی حمد و ثنا بیان کی جائے اور نبی اکرم ﷺ پر درود بھیجا جائے
حدیث نمبر: 17265
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَوْمَ الْجُمُعَةِ وَصَلَّى بِالنَّاسِ الْعَصْرَ، وَهُوَ قَاعِدٌ فِي الرَّكْعَتَيْنِ الْأُولَيَيْنِ، فَمَرَّ كَلْبٌ لِيَقْطَعَ عَلَيْهِ صَلَاتَهُ، فَأَشْفَقَ أَنْ يَمُرَّ عَلَيْهِ، فَدَعَا سَعْدَ بْنَ أَبِي وَقَّاصٍ عَلَى الْكَلْبِ فَأَهْلَكَهُ اللَّهُ بِقُدْرَتِهِ، فَلَمَّا فَرَغَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مِنْ صَلَاتِهِ نَظَرَ إِلَى الْكَلْبِ قَدْ هَلَكَ قَالَ:" مَنِ الدَّاعِي مِنْكُمْ عَلَى هَذَا الْكَلْبِ؟". فَلَمْ يَتَكَلَّمْ أَحَدٌ، فَأَعَادَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ سَعْدٌ عِنْدَ ذَلِكَ: أَنَا الدَّاعِي يَا رَسُولَ اللَّهِ، بِأَبِي أَنْتَ وَأُمِّي، أَشْفَقْتُ أَنْ يَقْطَعَ عَلَيْكَ صَلَاتَكَ فَدَعَوْتُ عَلَيْهِ، فَقَالَ لَهُ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" كَيْفَ دَعَوْتَ عَلَيْهِ يَا سَعْدُ؟". فَقَالَ سَعْدٌ: سُبْحَانَكَ لَا إِلَهَ إِلَّا أَنْتَ، يَا ذَا الْجَلَالِ وَالْإِكْرَامِ، أَهْلِكْ هَذَا الْكَلْبَ قَبْلَ أَنْ يَقْطَعَ عَلَى نَبِيِّكَ صَلَاتَهُ. فَقَالَ نَبِيُّ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" يَا سَعْدُ، لَقَدْ دَعَوْتَ فِي يَوْمٍ وَسَاعَةٍ بِكَلِمَاتٍ لَوْ دَعَوْتَ عَلَى مَنْ بَيْنَ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ لَاسْتُجِيبَ لَكَ، فَأَبْشِرْ يَا سَعْدُ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ يَحْيَى بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْبَابَلُتِّيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو جمعہ کے دن سنا، آپ نے لوگوں کو عصر کی نماز پڑھائی، آپ پہلی دو رکعت ادا کرنے کے بعد تشہد میں بیٹھے ہوئے تھے، اسی دوران ایک کتا آگے سے گزرنے لگا تاکہ آپ کی نماز کو منقطع کر دے، آپ کو یہ اندیشہ ہوا کہ کہیں وہ کتا آپ کے آگے سے نہ گزر جائے، سیدنا سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ نے اس کتے کے خلاف دعائے ضرر کی، تو اللہ تعالیٰ نے اپنی قدرت کے تحت اسے ہلاکت کا شکار کر دیا، جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نماز پڑھ کر فارغ ہوئے تو آپ نے کتے کی طرف دیکھا کہ وہ مر چکا ہے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: تم میں سے کس نے اس کتے کے خلاف دعا کی ہے؟ کسی نے کوئی جواب نہیں دیا: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی بات دہرائی، تو سیدنا سعد رضی اللہ عنہ نے عرض کی: یا رسول اللہ! میرے ماں باپ آپ پر قربان ہوں، میں نے اس کے خلاف دعا کی تھی، مجھے یہ اندیشہ ہوا کہ کہیں یہ آپ کی نماز منقطع نہ کر دے، تو میں نے اس کے خلاف دعا کر دی، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے دریافت کیا: تم نے اس کے خلاف کیسے دعا کی؟ سیدنا سعد نے کہا: (میں نے یہ کلمات پڑھے:)
«سُبْحَانَكَ لَا إِلَهَ إِلَّا أَنْتَ، يَا ذَا الْجَلَالِ وَالْإِكْرَامِ، أَهْلِكْ هَذَا الْكَلْبَ قَبْلَ أَنْ يَقْطَعَ عَلَى نَبِيِّكَ صَلَاتَهُ»
”تو ہر عیب سے پاک ہے، تیرے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے، اے جلال اور اکرام والے! تو اس کتے کو ہلاکت کا شکار کر دے، اس سے پہلے کہ یہ تیرے نبی کی نماز کو توڑ دے۔“
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تم نے ایک مخصوص دن میں، ایک مخصوص گھڑی میں ایسے کلمات کے ہمراہ دعا کی ہے کہ اگر تم آسمانوں اور زمین کے درمیان موجود سب چیزوں کے خلاف دعا کرتے، تو تمہاری دعا مستجاب ہو جاتی، تو اے سعد! تم یہ خوشخبری حاصل کرو!۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی یحیی بن عبداللہ بابلتی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدعية/حدیث: 17265]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (13611)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 13611»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
Majma al-Zawa'id Hadith 17265 in Urdu