🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
26. بَابٌ فِيمَا يُسْتَفْتَحُ بِهِ الدُّعَاءُ مِنْ حُسْنِ الثَّنَاءِ عَلَى اللَّهِ سُبْحَانَهُ ، وَالصَّلَاةِ عَلَى النَّبِيِّ مُحَمَّدٍ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - .
اس بات کا بیان کہ جس چیز کئے ذریعے دعا کا آغاز کیا جائے؟ پہلے اچھے طریقے سے اللہ تعالیٰ کی حمد و ثنا بیان کی جائے اور نبی اکرم ﷺ پر درود بھیجا جائے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17271
وَعَنْ سَعْدٍ - يَعْنِي ابْنَ أَبِي وَقَّاصٍ - قَالَ: مَرَرْتُ بِعُثْمَانَ بْنِ عَفَّانَ فِي الْمَسْجِدِ فَسَلَّمْتُ عَلَيْهِ، فَمَلَأَ عَيْنَيْهِ مِنِّي ثَمَّ لَمْ يَرُدَّ عَلَيَّ السَّلَامَ، فَأَتَيْتُ أَمِيرَ الْمُؤْمِنِينَ: عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ فَقُلْتُ لَهُ: يَا أَمِيرَ الْمُؤْمِنِينَ، هَلْ حَدَثَ فِي الْإِسْلَامِ شَيْءٌ؟ مَرَّتَيْنِ قَالَ: (لَا) وَمَا ذَاكَ؟! قُلْتُ: لَا إِلَّا أَنِّي مَرَرْتُ بِعُثْمَانَ آنِفًا فِي الْمَسْجِدِ فَسَلَّمْتُ عَلَيْهِ، فَمَلَأَ عَيْنَيْهِ مِنِّي، ثُمَّ لَمْ يَرُدَّ عَلَيَّ السَّلَامَ، قَالَ: فَأَرْسَلَ عُمَرُ إِلَى عُثْمَانَ فَدَعَاهُ فَقَالَ: مَا مَنَعَكَ أَلَّا تَكُونَ رَدَدْتَ عَلَى أَخِيكَ السَّلَامَ؟ قَالَ عُثْمَانُ: مَا فَعَلْتُ. قَالَ: قُلْتُ: بَلَى. (قَالَ) حَتَّى حَلَفَ وَحَلَفْتُ، قَالَ: ثُمَّ إِنَّ عُثْمَانَ ذَكَرَ فَقَالَ: بَلَى. وَأَسْتَغْفِرُ اللَّهَ، وَأَتُوبُ إِلَيْهِ، إِنَّكَ مَرَرْتَ بِي آنِفًا، وَإِنِّي أُحَدِّثُ نَفْسِي بِكَلِمَةٍ سَمِعْتُهَا مِنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - (لَا) وَاللَّهِ، مَا ذَكَرْتُهَا قَطُّ إِلَّا تَغْشَى بَصَرِي، وَقَلْبِي غِشَاوَةٌ. قَالَسَعْدٌ: فَأَنَا أُنْبِئُكَ بِهَا: إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - ذَكَرَ لَنَا أَوَّلَ دَعْوَةٍ، ثُمَّ جَاءَهُ أَعْرَابِيٌّ فَشَغَلَهُ حَتَّى قَامَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَاتَّبَعْتُهُ، فَلَمَّا أَشْفَقْتُ أَنْ يَسْبِقَنِي إِلَى مَنْزِلِهِ ضَرَبْتُ بِقَدَمِي الْأَرْضَ ; فَالْتَفَتَ إِلَيَّ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ:" مَنْ هَذَا؟ أَبُو إِسْحَاقَ؟!". قُلْتُ: نَعَمْ يَا رَسُولَ اللَّهِ، قَالَ:" فَمَهْ؟". قُلْتُ: لَا وَاللَّهِ، أَلَا إِنَّكَ ذَكَرْتَ لَنَا أَوَّلَ دَعْوَةٍ، ثُمَّ جَاءَكَ هَذَا الْأَعْرَابِيُّ فَشَغَلَكَ، قَالَ:" نَعَمْ. دَعْوَةُ ذِي النُّونِ إِذْ هُوَ فِي بَطْنِ الْحُوتِ: لَا إِلَهَ إِلَّا أَنْتَ سُبْحَانَكَ إِنِّي كُنْتُ مِنَ الظَّالِمِينَ ; فَإِنَّهُ لَنْ يَدْعُوَ بِهَا مُسْلِمٌ رَبَّهُ فِي شَيْءٍ قَطُّ إِلَّا اسْتَجَابَ لَهُ".
قُلْتُ: عِنْدَ التِّرْمِذِيِّ طَرَفٌ مِنْهُ. رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَأَبُو يَعْلَى، وَالْبَزَّارُ، وَرِجَالُ أَحْمَدَ وَأَبِي يَعْلَى وَأَحَدُ إِسْنَادَيِ الْبَزَّارِ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ إِبْرَاهِيمَ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ سَعْدِ بْنِ أَبِي وَقَّاصٍ، وَهُوَ ثِقَةٌ.
سیدنا سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: (ایک مرتبہ) میرا گزر سیدنا عثمان غنی رضی اللہ عنہ کے پاس سے ہوا، جو مسجد میں موجود تھے، میں نے انہیں سلام کیا، انہوں نے نگاہ اٹھا کر میری طرف دیکھا، لیکن مجھے سلام کا جواب نہیں دیا، میں امیرالمؤمنین سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کے پاس آیا، میں نے کہا: اے امیر المؤمنین! کیا اسلام میں کوئی نئی چیز سامنے آ گئی ہے؟ یہ میں نے دو مرتبہ کہا:، سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: جی نہیں! کیا ہوا ہے؟ میں نے کہا: جی نہیں! ہوا یہ ہے کہ ابھی تھوڑی دیر پہلے میں سیدنا عثمان کے پاس سے گزرا، جو مسجد میں موجود تھے، میں نے انہیں سلام کیا، انہوں نے نگاہ اٹھا کر میری طرف دیکھا، لیکن پھر مجھے سلام کا جواب نہیں دیا، راوی بیان کرتے ہیں: سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے سیدنا عثمان غنی رضی اللہ عنہ کو پیغام بھیج کر بلوایا اور دریافت کیا: آپ نے اپنے بھائی کے سلام کا جواب کیوں نہیں دیا؟ سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ نے فرمایا: میں نے تو ایسا نہیں کیا (سیدنا سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ کہتے ہیں:) میں نے کہا: جی ہاں! (یعنی آپ نے ایسا کیا ہے) راوی کہتے ہیں: یہاں تک کہ انہوں نے بھی حلف اٹھا لیا اور میں نے بھی حلف اُٹھا لیا راوی کہتے ہیں: پھر سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کو یاد آیا، تو انہوں نے کہا: جی ہاں! (یعنی ایسا ہوا ہو گا) میں اللہ تعالیٰ سے مغفرت طلب کرتا ہوں اور اس کی بارگاہ میں توبہ کرتا ہوں، تھوڑی دیر پہلے تم میرے پاس سے گزرے تھے، میں اس وقت ایک چیز کے بارے میں غور و فکر کر رہا تھا، جو میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی زبانی سنی تھی، مجھے جب بھی اس بات کا خیال آتا ہے، تو میری نگاہ پر پردہ آ جاتا ہے اور میرے دل پر پردہ آ جاتا ہے (یعنی میری تمام تر توجہ اس بات کی طرف مبذول ہو جاتی ہے)۔ سیدنا سعد رضی اللہ عنہ نے کہا: میں آپ کو اس کے بارے میں بتاتا ہوں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمارے سامنے ایک دعا کا ذکر کیا، ایک دیہاتی آپ کے پاس آ گیا اور آپ اس کے ساتھ مصروف ہو گئے، یہاں تک کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اُٹھ کر گئے تو میں آپ کے پیچھے چل پڑا، جب مجھے یہ اندیشہ ہوا کہ آپ مجھ سے پہلے گھر پہنچ جائیں گے، تو میں نے اپنا پاؤں زور سے زمین پر مارا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مڑ کر میری طرف دیکھا اور دریافت کیا: کون ہے؟ کیا ابواسحاق ہو؟ میں نے عرض کی: جی ہاں! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: کیا بات ہے؟ میں نے عرض کی: اللہ کی قسم! کوئی بات نہیں ہے، صرف یہ ہے کہ آپ نے ہمارے سامنے ایک دعا کا ذکر کیا تھا، پھر وہ دیہاتی آ گیا، اور آپ اس کے ساتھ مصروف ہو گئے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جی ہاں! وہ سیدنا ذوالنون (یعنی سیدنا یونس علیہ السلام) کی دعا ہے، جب وہ مچھلی کے پیٹ میں تھے (جس کا ذکر قرآن میں ان الفاظ میں ہے:)
﴿لَا إِلَهَ إِلَّا أَنْتَ سُبْحَانَكَ إِنِّي كُنْتُ مِنَ الظَّالِمِينَ﴾ [الأنبياء: 87] ”تیرے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے، تو ہر عیب سے پاک ہے، بے شک میں ظالموں میں سے تھا۔“
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو بھی مسلمان ان کلمات کے ذریعے اپنے پروردگار سے، جس بھی چیز کے بارے میں دعا کرے گا، تو پروردگار اس کی دعا کو قبول کرے گا۔“
(علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: امام ترمذی نے اس روایت کا کچھ حصہ نقل کیا ہے۔
یہ روایت امام أحمد، امام ابویعلیٰ اور امام بزار نے نقل کی ہے، امام أحمد اور امام ابویعلیٰ کے رجال اور امام بزار کی دو اسناد میں سے ایک کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں، صرف ابراہیم بن محمد بن سعد بن ابی وقاص کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدعية/حدیث: 17271]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (1462)، أخرجه مسند أحمد برقم: 1465»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح


Majma al-Zawa'id Hadith 17271 in Urdu