الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
27. بَابُ الصَّلَاةِ عَلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي الدُّعَاءِ وَغَيْرِهِ .
دعا میں، اور اس کے علاوہ، نبی اکرم ﷺ پر درود بھیجنا
حدیث نمبر: 17286
وَعَنْ أَبِي طَلْحَةَ قَالَ: دَخَلْتُ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَأَسَارِيرُ وَجْهِهِ تَبْرُقُ، فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، مَا رَأَيْتُكَ أَطْيَبَ نَفْسًا، وَلَا أَظْهَرَ بِشْرًا، مِنْ يَوْمِكَ هَذَا، قَالَ:" وَمَا لِي لَا تَطِيبُ نَفْسِي، وَيَظْهَرُ بِشْرِي، وَإِنَّمَا فَارَقَنِي جِبْرِيلُ - عَلَيْهِ السَّلَامُ - السَّاعَةَ، فَقَالَ: يَا مُحَمَّدُ، مَنْ صَلَّى عَلَيْكَ مِنْ أُمَّتِكَ صَلَاةً كَتَبَ اللَّهُ لَهُ بِهَا عَشْرَ حَسَنَاتٍ، وَمَحَا عَنْهُ عَشْرَ سَيِّئَاتٍ، وَرَفَعَهُ بِهَا عَشْرَ دَرَجَاتٍ، وَقَالَ لَهُ الْمَلَكُ مِثْلَ مَا قَالَ لَكَ، قُلْتُ: يَا جِبْرِيلُ، وَمَا ذَاكَ الْمَلَكُ؟ قَالَ: إِنَّ اللَّهَ - عَزَّ وَجَلَّ - وَكَّلَ بِكَ مَلَكًا مِنْ لَدُنْ خَلَقَكَ إِلَى أَنْ يَبْعَثَكَ، لَا يُصَلِّي عَلَيْكَ أَحَدٌ مِنْ أُمَّتِكَ إِلَّا قَالَ: وَأَنْتَ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْكَ".
سیدنا ابوطلحہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا، آپ کا چہرہ مبارک دمک رہا تھا، میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! میں نے آپ کو کبھی آج کے دن سے زیادہ خوشگوار مزاج اور چہرے کے خوشگوار تاثرات کے ساتھ نہیں دیکھا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: میرا مزاج کیوں خوشگوار نہ ہو؟ اور اس کے اثرات چہرے سے کیوں ظاہر نہ ہوں؟ ابھی جبرائیل میرے پاس سے اُٹھ کر گئے ہیں، انہوں نے یہ بتایا: اے سیدنا محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم )! آپ کی امت کا جو فرد آپ پر ایک مرتبہ درود بھیجے گا، اس کے بدلے میں اللہ تعالیٰ اس شخص کے لئے دس نیکیاں نوٹ کر لے گا اور اس شخص کی دس برائیاں مٹا دے گا، اور اس کی وجہ سے اس شخص کے دس درجات بلند کر دے گا، اور فرشتہ بھی اس شخص کے لیے اس کی مانند کلمات کہے گا، جو اس نے آپ کے لئے کہے ہوں گے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں: میں نے کہا: اے جبرائیل! وہ فرشتہ کون ہو گا؟ جبرائیل نے بتایا: اللہ تعالیٰ نے آپ کے لئے آپ کی تخلیق کے دن سے، آپ کے (قیامت کے) دن (دوبارہ زندہ ہونے) تک کے لیے، ایک فرشتہ مقرر کیا ہے، آپ کی اُمت کا جو بھی فرد آپ پر درود بھیجے گا، تو وہ فرشتہ یہ کہے گا: اللہ تعالیٰ تم پر بھی رحمت نازل کرے۔“ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدعية/حدیث: 17286]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (4720)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 4720، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 6288/4»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن ولکن عند الشواھد حدیث صحیح
Majma al-Zawa'id Hadith 17286 in Urdu