🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
27. بَابُ الصَّلَاةِ عَلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي الدُّعَاءِ وَغَيْرِهِ .
دعا میں، اور اس کے علاوہ، نبی اکرم ﷺ پر درود بھیجنا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17290
وَعَنْ أَبِي بُرْدَةَ بْنِ نِيَارٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَنْ صَلَّى عَلَيَّ صَلَاةً مِنْ تِلْقَاءِ نَفْسِهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ بِهَا عَشْرَ صَلَوَاتٍ، وَحَطَّ عَنْهُ عَشْرَ سَيِّئَاتٍ، وَرَفَعَ لَهُ عَشْرَ دَرَجَاتٍ". رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
وَرَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، إِلَّا أَنَّهُ قَالَ:" مَا صَلَّى عَلَيَّ عَبْدٌ مِنْ أُمَّتِي صَادِقًا بِهَا فِي قَلْبِ نَفْسِهِ". وَزَادَ:" وَكَتَبَ لَهُ عَشْرَ حَسَنَاتٍ".
سیدنا ابوبردہ بن نیار رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو شخص اپنی طرف سے مجھ پر ایک مرتبہ درود بھیجے گا، اللہ تعالیٰ اس کے بدلے میں اس پر دس رحمتیں نازل کرے گا، اور اس کے دس گناہ دور کر دے گا، اور اس کے دس درجات بلند کر دے گا۔“
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ”ثقہ“ ہیں۔
یہ روایت امام طبرانی نے بھی نقل کی ہے، تاہم انہوں نے یہ الفاظ نقل کئے ہیں: ”میری امت کا جو بھی فرد سچے دل کے ساتھ مجھ پر درود بھیجے گا۔۔۔۔۔۔“۔ اور انہوں نے یہ الفاظ زائد نقل کیے ہیں: ”وہ اس کے لئے دس نیکیاں نوٹ کر لے گا۔“ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدعية/حدیث: 17290]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3160) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (195/22)، أخرجه مسند البزار برقم: 3799»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح


Majma al-Zawa'id Hadith 17290 in Urdu