الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
28. بَابُ كَيْفِيَّةِ الصَّلَاةِ عَلَيْهِ ، وَمَا يُضَمُّ إِلَيْهَا .
نبی اکرم ﷺ پر درود بھیجنے کا طریقہ، اور اس کے ساتھ کیا شامل کیا جائے؟
حدیث نمبر: 17303
عَنْ بُرَيْدَةَ قَالَ: قُلْنَا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، قَدْ عَلِمْنَا كَيْفَ نُسَلِّمُ عَلَيْكَ، فَكَيْفَ نُصَلِّي عَلَيْكَ؟ قَالَ:" قُولُوا: اللَّهُمَّ اجْعَلْ صَلَوَاتِكَ، وَرَحْمَتَكَ، وَبَرَكَاتِكَ، عَلَى مُحَمَّدٍ، وَآلِ مُحَمَّدٍ، كَمَا جَعَلْتَهَا عَلَى آلِ إِبْرَاهِيمَ، إِنَّكَ حَمِيدٌ مَجِيدٌ". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ أَبُو دَاوُدَ الْأَعْمَى، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا بریدہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ہم نے عرض کی: یا رسول اللہ! ہمیں اس بات کا علم حاصل ہو چکا ہے کہ ہم آپ پر سلام کیسے بھیجیں؟ تو (اب آپ ہمیں یہ بتا دیں کہ) ہم آپ پر درود کیسے بھیجیں؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تم لوگ یہ پڑھو: ”اے اللہ! تو اپنا درود، اپنی رحمت اور اپنی برکتیں، سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم اور سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی آل پر نازل فرما، جس طرح تو نے انہیں سیدنا ابراہیم علیہ السلام کی آل پر نازل کیا، بیشک تو لائق حمد اور بزرگی کا مالک ہے۔“
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ابوداؤد نابینا ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدعية/حدیث: 17303]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ابوداؤد نابینا ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدعية/حدیث: 17303]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (353/5)، أخرجه مسند أحمد برقم: 22479»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
Majma al-Zawa'id Hadith 17303 in Urdu