الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
40. بَابُ الْأَدْعِيَةِ الْمَأْثُورَةِ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - الَّتِي دَعَا بِهَا ، وَعَلَّمَهَا .
نبی اکرم ﷺ سے منقول دعاؤں کا بیان، جو آپ مانگا کرتے تھے، یا جن کی آپ نے تعلیم دی
حدیث نمبر: 17362
وَعَنْ أَبِي سَعِيدٍ - يَعْنِي الْخُدْرِيَّ - قَالَ: جَاءَ شَابٌّ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، عَلِّمْنِي دُعَاءً أُصِيبُ بِهِ خَيْرًا، فَقَالَ لَهُ:" ادْنُهْ". فَدَنَا حَتَّى كَادَتْ رُكْبَتُهُ تَمَسُّ رُكْبَةَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ:" اللَّهُمَّ اعْفُ عَنِّي ; فَإِنَّكَ عَفُوٌّ تُحِبُّ الْعَفْوَ، وَأَنْتَ عَفُوٌّ كَرِيمٌ". رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ يَحْيَى بْنُ مَيْمُونٍ التَّمَّارُ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک نوجوان نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا، اس نے عرض کی: یا رسول اللہ! آپ مجھے ایسی دعا کی تعلیم دیجئے! جس کے ذریعے میں بھلائی حاصل کر لوں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اُس سے فرمایا: قریب آ جاؤ! وہ قریب ہوا، یہاں تک کہ اُس کے گھٹنے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے گھٹنوں کے ساتھ مس ہونے لگے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: (یعنی تم یہ پڑھو:)
«اللَّهُمَّ اعْفُ عَنِّي ; فَإِنَّكَ عَفُوٌّ تُحِبُّ الْعَفْوَ، وَأَنْتَ عَفُوٌّ كَرِيمٌ»
”اے اللہ! تو مجھ کو معاف کر دے، بے شک تو معاف کرنے والا ہے اور معاف کرنے کو پسند کرتا ہے، تو معاف کرنے والا مہربان ہے۔“
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے اور امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی یحیی بن میمون تمار ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدعية/حدیث: 17362]

تخریج الحدیث: «اخرجه أبو يعلى فى المسند (1023)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 7742، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 6217»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
Majma al-Zawa'id Hadith 17362 in Urdu