🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
40. بَابُ الْأَدْعِيَةِ الْمَأْثُورَةِ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - الَّتِي دَعَا بِهَا ، وَعَلَّمَهَا .
نبی اکرم ﷺ سے منقول دعاؤں کا بیان، جو آپ مانگا کرتے تھے، یا جن کی آپ نے تعلیم دی
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17407
وَعَنْ مَيْمُونَةَ بِنْتِ أَبِي عَسِيبٍ مَوْلَاةِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: أَنَّ امْرَأَةً مِنْ جُرَشَ أَتَتْ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَلَى بَعِيرٍ فَنَادَتْ: يَا عَائِشَةُ، أَعِينِينِي بِدَعْوَةٍ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - تُسَكِّنِينِي أَوْ تُطَمْئِنِينِي، قَالَتْ لَهَا: ضَعِي يَدَكِ الْيُمْنَى عَلَى بَطْنِكِ فَامْسَحِيهِ، وَقُولِي: بِسْمِ اللَّهِ، اللَّهُمَّ دَاوِنِي بِدَوَائِكَ، وَاشْفِنِي بِشِفَائِكَ، وَأَغْنِنِي بِفَضْلِكَ عَمَّنْ سِوَاكَ، وَاحْذَرْ عَنِّي أَذَاكَ، قَالَتْ رَبِيعَةُ: فَدَعَوْتُ بِهِ فَوَجَدْتُهُ جَيِّدًا.
قَالَ الْمُنْتَجِعُ: فَأَرَى أَنَّ رَبِيعَةَ قَالَتْ فِي هَذَا الْحَدِيثِ أَنَّ الْمَرْأَةَ كَانَتْ غَيْرِي. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُمْ.
سیدہ میمونہ بنت ابوعسیب رضی اللہ عنہا، جو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی کنیز ہیں، وہ بیان کرتی ہیں: ”جرش سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون اونٹ پر سوار ہو کر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئی، اس نے بلند آواز میں کہا: اے عائشہ! آپ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی دعا کے حوالے سے میری مدد کیجئے، آپ مجھے سکون فراہم کیجیے! (راوی کو شک ہے، شاید یہ الفاظ ہیں:) مجھے اطمینان فراہم کیجئے، سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے اس عورت سے کہا: تم اپنا دایاں ہاتھ اپنے پیٹ پر رکھو اور اس پر پھیرتے ہوئے یہ پڑھو:
«بِسْمِ اللَّهِ، اللَّهُمَّ دَاوِنِي بِدَوَائِكَ، وَاشْفِنِي بِشِفَائِكَ، وَأَغْنِنِي بِفَضْلِكَ عَمَّنْ سِوَاكَ، وَاحْذَرْ عَنِّي أَذَاكَ» ”اے اللہ! تو اپنی دوا کے ذریعے مجھے دوا دے، اور اپنی شفا کے ذریعے مجھے شفا نصیب کر، اور اپنے فضل کے ذریعے مجھے اپنے علاوہ ہر ایک سے بے نیاز کر دے، اور مجھے کسی تکلیف کا شکار نہ کرنا۔“
ربیعہ نامی خاتون کہتی ہیں: میں نے یہ دعا کی، تو میں نے اس دعا کو عمدہ پایا، منتجع کہتے ہیں: میرا خیال ہے ربیعہ نامی خاتون نے اس روایت میں یہ بات بیان کی تھی: کہ وہ عورت میرے علاوہ کوئی اور تھی۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کی سند میں ایسے راوی ہیں، جن سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدعية/حدیث: 17407]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (39/25)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف


Majma al-Zawa'id Hadith 17407 in Urdu