🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
13. بَابُ وَقْتِ الْعِشَاءِ الْآخِرَةِ .
عشاء کی نماز کا وقت
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1743
عَنِ الْمُنْكَدِرِ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنَّهُ خَرَجَ ذَاتَ لَيْلَةٍ وَقَدْ أَخَّرَ صَلَاةَ الْعِشَاءِ حَتَّى ذَهَبَ مِنَ اللَّيْلِ هُنَيْهَةٌ - أَوْ سَاعَةٌ - وَالنَّاسُ يَنْتَظِرُونَ فِي الْمَسْجِدِ، فَقَالَ:" مَا تَنْتَظِرُونَ؟" قَالُوا: نَنْتَظِرُ الصَّلَاةَ. قَالَ:" أَمَا إِنَّكُمْ لَنْ تَزَالُوا فِي صَلَاةٍ مَا انْتَظَرْتُمُوهَا"، ثُمَّ قَالَ:" أَمَا إِنَّهَا صَلَاةٌ لَمْ يُصَلِّهَا أَحَدٌ مِمَّنْ كَانَ قَبْلَكُمْ مِنَ الْأُمَمِ" ثُمَّ رَفَعَ رَأْسَهُ إِلَى السَّمَاءِ فَقَالَ:" النُّجُومُ أَمَانُ السَّمَاءِ، فَإِنْ طُمِسَتِ النُّجُومُ أَتَى السَّمَاءَ مَا تُوعَدُ. وَأَنَا أَمَانُ أَصْحَابِي، فَإِذَا قُبِضْتُ أَتَى أَصْحَابِي مَا يُوعَدُونَ. وَأَصْحَابِي أَمَانُ أُمَّتِي، فَإِذَا قُبِضَ أَصْحَابِي أَتَى أُمَّتِي مَا يُوعَدُونَ. يَا بِلَالُ، أَقِمْ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الثَّلَاثَةِ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا متکدر رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے بارے میں یہ بات نقل کرتے ہیں: ایک رات آپ تشریف لے گئے آپ نے عشاء کی نماز کو اتنا مؤخر کیا کہ رات کا ایک پہر گزر گیا لوگ مسجد میں انتظار کر رہے تھے آپ نے دریافت کیا: تم لوگ کس چیز کا انتظار کر رہے ہو لوگوں نے عرض کی: ہم نماز کا انتظار کر رہے ہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تم لوگ جب سے اس کا انتظار کر رہے ہو؟ تم لوگ مسلسل نماز کی حالت میں شمار ہوئے ہو پھر آپ نے ارشاد فرمایا: بے شک یہ ایک ایسی نماز ہے، جسے تم سے پہلے کی امتوں میں سے کسی نے ادا نہیں کیا ہے پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنا سر آسمان کی طرف اٹھایا اور ارشاد فرمایا: ستارے آسمان کے محافظ ہیں جب ستارے بجھ جائیں گے، تو آسمان پر وہ چیز آ جائے گی، جس کا وعدہ کیا گیا ہے میں اپنے اصحاب کا محافظ ہوں جب مجھے قبض کر لیا جائے گا، تو میرے اصحاب پر وہ صورت حال آ جائے گی، جس کا وعدہ کیا گیا ہے، اور میرے اصحاب میری امت کے محافظ ہیں جب میرے اصحاب کو قبض کر لیا جائے گا، تو میری امت پر وہ چیز آ جائے گی، جس کا ان کے ساتھ وعدہ کیا گیا ہے اے بلال! تم اقامت کہو۔
یہ روایت امام طبرانی نے تینوں کتابوں میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”ثقہ“ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 1743]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 7463، وأخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 928، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 1530»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح


Majma al-Zawa'id Hadith 1743 in Urdu