🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
44. بَابُ أَدْعِيَةِ الصَّحَابَةِ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمْ .
صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کی دعاؤں کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17433
وَعَنْ عُرْوَةَ بْنِ رُوَيْمٍ، عَنِ الْعِرْبَاضِ بْنِ سَارِيَةَ - وَكَانَ شَيْخًا كَبِيرًا مِنْ أَصْحَابِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَكَانَ يُحِبُّ أَنْ يُقْبَضَ - كَانَ يَدْعُو: اللَّهُمَّ كَبُرَتْ سِنِّي، وَرَقَّ عَظْمِي، فَاقْبِضْنِي إِلَيْكَ، قَالَ: فَبَيْنَا أَنَا يَوْمًا فِي مَسْجِدِ دِمَشْقَ، إِذَا فَتًى شَابٌّ مِنْ أَجْمَلِ الرِّجَالِ وَعَلَيْهِ دَوَّاحٌ أَخْضَرُ فَقَالَ: مَا هَذَا الَّذِي تَدْعُو بِهِ؟ فَقُلْتُ: كَيْفَ أَدْعُو يَا ابْنَ أَخِي؟ قَالَ: قُلِ: اللَّهُمَّ حَسُنَ الْعَمَلُ، وَبَلَغَ الْأَجَلُ، قُلْتُ: مَنْ أَنْتَ - يَرْحَمُكَ اللَّهُ؟ قَالَ: أَنَا رِيبَائِيلُ الَّذِي يَسُلُّ الْحُزْنَ مِنْ قُلُوبِ الْمُؤْمِنِينَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَعُرْوَةُ، وَثَّقَهُ غَيْرُ وَاحِدٍ، وَسَعِيدُ بْنُ مِقْلِاصٍ لَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
عروہ بن رویم نے، سیدنا عرباض بن ساریہ رضی اللہ عنہ کے حوالے سے
یہ روایت نقل کی ہے، جو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے اصحاب میں سے عمر رسیدہ افراد میں سے ایک تھے، ان کی یہ خواہش تھی کہ ان کا انتقال ہو جائے، وہ یہ دعا کیا کرتے تھے:
«اللَّهُمَّ كَبُرَتْ سِنِّي، وَرَقَّ عَظْمِي، فَاقْبِضْنِي إِلَيْكَ»
”اے اللہ! میری عمر زیادہ ہو گئی ہے، میری ہڈیاں کمزور ہو گئی ہیں، تو مجھے اپنی طرف بلا لے۔“
راوی بیان کرتے ہیں: ایک دن میں مسجد دمشق میں موجود تھا، اسی دوران ایک نوجوان جو بہت خوبصورت تھا اور اس کے جسم پر سبز لباس تھا، اس نے کہا: آپ یہ کیا دعا کر رہے ہیں؟ انہوں نے کہا: اے میرے بھتیجے! پھر میں کیا دعا کروں؟ اس نے کہا: آپ یہ کہیں: «اللَّهُمَّ حَسُنَ الْعَمَلُ، وَبَلَغَ الْأَجَلُ» ”اے اللہ! تو عمل کو اچھا کر دے اور اجل (یعنی موت) تک پہنچا دے۔“
میں نے کہا: تم کون ہو؟ اللہ تعالیٰ تم پر رحم کرے، اس نے کہا: میں ”ریبائیل“ ہوں، جو اہل ایمان کے دلوں سے غم کو دور کرتا ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور عروہ نامی راوی کو ایک سے زیادہ افراد نے ثقہ قرار دیا ہے اور سعید بن مقلاص نامی راوی سے میں واقف نہیں ہوں، اس روایت کے بقیہ رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدعية/حدیث: 17433]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (245/18)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف


Majma al-Zawa'id Hadith 17433 in Urdu