🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
2. بَابٌ فِيمَا يُحْتَقَرُ مِنَ الذُّنُوبِ .
ان گناہوں کا بیان جنہیں حقیر سمجھا جاتا ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17460
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ - يَعْنِي ابْنَ مَسْعُودٍ - عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" إِنَّ الشَّيْطَانَ قَدْ يَئِسَ أَنْ تُعْبَدَ الْأَصْنَامُ فِي أَرْضِ الْعَرَبِ، وَلَكِنَّهُ سَيَرْضَى مِنْكُمْ بِدُونِ ذَلِكَ بِالْمُحَقَّرَاتِ، وَهِيَ الْمُوبِقَاتُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ، اتَّقُوا الْمَظَالِمَ مَا اسْتَطَعْتُمْ ; فَإِنَّ الْعَبْدَ يَجِيءُ بِالْحَسَنَاتِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ يَرَى أَنَّهَا سَتُنْجِيهِ، فَمَا زَالَ عَبْدٌ يَقُومُ يَقُولُ: يَا رَبِّ، ظَلَمَنِي عَبْدُكَ مُظْلِمَةً فَيَقُولُ: امْحُوَا مِنْ حَسَنَاتِهِ، مَا يَزَالُ كَذَلِكَ حَتَّى مَا تَبْقَى لَهُ حَسَنَةٌ مِنَ الذُّنُوبِ، وَإِنَّ مِثْلَ ذَلِكَ كَسَفَرٍ نَزَلُوا بِفَلَاةٍ مِنَ الْأَرْضِ لَيْسَ مَعَهُمْ حَطَبٌ، فَتَفَرَّقَ الْقَوْمُ لِيَحْطِبُوا، فَلَمْ يَلْبَثُوا أَنْ حَطَبُوا فَأَعْظَمُوا النَّارَ وَطَبَخُوا مَا أَرَادُوا، وَكَذَلِكَ الذُّنُوبُ".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَفِيهِ إِبْرَاهِيمُ بْنُ مُسْلِمٍ الْهَجَرِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”شیطان اس بات سے مایوس ہو چکا ہے کہ عرب کی سرزمین پر بتوں کی عبادت کی جائے، البتہ وہ تمہاری طرف سے اس سے کم چیز یعنی حقیر گناہوں سے بھی راضی ہو جائے گا، اور وہ گناہ قیامت کے دن ہلاکت کا شکار کرنے والے ہوں گے، تم سے جہاں تک ہو سکے، ظلم کرنے سے بچو! کیونکہ قیامت کے دن کوئی بندہ نیکیاں لے کر آئے گا اور وہ یہ سمجھے گا کہ یہ نیکیاں اسے نجات دلا دیں گی، لیکن پھر کوئی بندہ کھڑا ہو کر یہ کہے گا: اے میرے پروردگار! تیرے بندے نے میرے ساتھ زیادتی کی تھی، تو پروردگار فرمائے گا: اس کی نیکیاں مٹا دو! ایسا مسلسل ہوتا رہے گا، یہاں تک کہ اس شخص کی کوئی بھی نیکی باقی نہیں رہے گی، اس کی مثال یوں ہے، جیسے کچھ لوگ سفر کرنے کے دوران کسی ویرانے میں پڑاؤ کرتے ہیں، ان کے پاس لکڑیاں نہیں ہوتی ہیں، وہ لکڑیاں اکٹھی کرنے کے لئے ادھر ادھر بکھر جاتے ہیں، یہاں تک کہ لکڑی کی اکٹھی کر لیتے ہیں اور بہت سی آگ جلا لیتے ہیں، اور جو ان کا ارادہ ہو وہ پکا لیتے ہیں، تو گناہوں کی مثال بھی اسی طرح ہے۔“
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ابراہیم بن مسلم ہجری ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التوبة/حدیث: 17460]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (5122)، أخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 2268»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف


Majma al-Zawa'id Hadith 17460 in Urdu