الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
11. بَابٌ فِيمَنْ خَافَ مِنْ ذُنُوبِهِ .
اس شخص کا بیان، جو اپنے گناہوں سے خوفزدہ ہو
حدیث نمبر: 17489
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ: كَانَ رَجُلٌ كَثِيرُ الْمَالِ لَمَّا حَضَرَهُ الْمَوْتُ قَالَ لِأَهْلِهِ: إِنْ فَعَلْتُمْ مَا أَمَرْتُكُمْ بِهِ، أَوْرَثْتُكُمْ مَالًا كَثِيرًا، قَالُوا: نَعَمْ، قَالَ: إِذَا مُتُّ فَأَحْرِقُونِي، ثُمَّ اطْحَنُونِي، فَإِذَا كَانَ يَوْمُ رِيحٍ فَارْتَقُوا فَوْقَ قُلَّةِ جَبَلٍ فَذَرُونِي ; فَإِنَّ اللَّهَ إِنْ قَدَرَ عَلِيَّ لَمْ يَغْفِرْ لِي، فَفُعِلَ ذَلِكَ بِهِ، فَاجْتَمَعَ فِي يَدَيِ اللَّهِ فَقَالَ: مَا حَمَلَكَ عَلَى مَا صَنَعْتَ؟ قَالَ: يَا رَبِّ، مَخَافَتُكَ، قَالَ: فَاذْهَبْ فَقَدْ غَفَرْتُ لَكَ.
سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک شخص تھا، جس کے پاس بہت سا مال تھا، جب اس کی موت کا وقت قریب آیا، تو اس نے اپنے اہل خانہ سے کہا: میں تمہیں، جو حکم دوں گا، اگر تم ویسا کرو گے تو میں تمہیں بہت سا مال دوں گا، اہل خانہ نے کہا: ٹھیک ہے، اس نے کہا: جب میں مر جاؤں، تو تم مجھے جلا دینا پھر تم مجھے پیس دینا، پھر جب ہوا چل رہی ہو، تو تم پہاڑ کی چوٹی پر چڑھ جانا اور مجھے اُڑا دینا، کیونکہ اگر اللہ تعالیٰ نے مجھے تنگی کا شکار کیا، تو وہ میری مغفرت نہیں کرے گا، اس کی لاش کے ساتھ ایسا ہی کیا گیا، پھر اس کو اکٹھا کر کے اللہ تعالیٰ کے سامنے پیش کیا گیا، تو اللہ تعالیٰ نے فرمایا: تم نے ایسا کیوں کیا؟ اس شخص نے عرض کی: اے میرے پروردگار! تیرے خوف کی وجہ سے، تو پروردگار نے فرمایا: تم جاؤ! میں نے تمہاری مغفرت کر دی ہے۔“ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التوبة/حدیث: 17489]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (5105)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
Majma al-Zawa'id Hadith 17489 in Urdu