🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
16. بَابٌ مَفْتُوحٌ لِلتَّوْبَةِ حَتَّى تَطْلُعَ الشَّمْسُ مِنْ نَحْوِهِ " . رَوَاهُ أَحْمَدُ ، وَالطَّبَرَانِيُّ ، وَإِسْنَادُهُ جَيِّدٌ .
بندے کی توبہ کب تک قبول ہوتی ہے؟
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17512
وَعَنْ أَبِي ذَرٍّ: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" إِنَّ اللَّهَ - عَزَّ وَجَلَّ - يَقُولُ: يَقْبَلُ تَوْبَةَ عَبْدِهِ، أَوْ يَغْفِرُ لِعَبْدِهِ، مَا لَمْ يَقَعِ الْحِجَابُ". قِيلَ: وَمَا وُقُوعُ الْحِجَابِ؟! قَالَ:" تَخْرُجُ النَّفْسُ وَهِيَ مُشْرِكَةٌ". رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالْبَزَّارُ، وَفِيهِ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ ثَابِتِ بْنِ ثَوْبَانَ، وَقَدْ وَثَّقَهُ جَمَاعَةٌ، وَضَعَّفَهُ آخَرُونَ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِمَا ثِقَاتٌ، وَأَحَدُ إِسْنَادَيِ الْبَزَّارِ فِيهِ إِبْرَاهِيمُ بْنُ هَانِئٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اللہ تعالیٰ بندے کی توبہ قبول کرتا رہتا ہے (راوی کو شک ہے، یا شاید یہ الفاظ ہیں:) اللہ تعالیٰ بندے کی مغفرت کرتا رہتا ہے، جب تک حجاب واقع نہیں ہو جاتا، عرض کی گئی: حجاب واقع ہونے سے مراد کیا ہے؟ آپ نے فرمایا: جان کا ایسی حالت میں نکلنا کہ وہ مشرک ہو۔“
یہ روایت امام أحمد اور امام بزار نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عبدالرحمن بن ثابت بن ثوبان ہے، جسے ایک جماعت نے ثقہ قرار دیا ہے، اور دوسرے لوگوں نے اسے ضعیف کہا: ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ”ثقہ“ ہیں، امام بزار کی دو اسناد میں سے، ایک میں ایک راوی ابراہیم بن ہانی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التوبة/حدیث: 17512]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3241) اخرجه احمد فى المسند (174/5)، أخرجه مسند أحمد برقم: 21011، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 7213/1»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن


Majma al-Zawa'id Hadith 17512 in Urdu